عوامی نمائندے قانون کے دائرے سے باہر نہیں:سپریم کورٹ

نئی دہلی ، 28 جولائی ۔ سپریم کورٹ نے 2015 میں کیرالہ قانون ساز اسمبلی میں بجٹ کے دوران ہنگامہ آرائی اور تخریب کاری کرنے والے چھ بائیں بازو کے ایم ایل اے کے خلاف مقدمہ واپس لینے کا مطالبہ کرنے والی کیرالہ حکومت کی درخواست مسترد کردی ہے۔
عدالت نے کہا کہ عوامی نمائندے قانون کے دائرے سے باہر نہیں ہیں۔یہ معاملہ 13 مارچ 2015 کا ہے جب کیرالہ اسمبلی میں بائیں بازو کے اراکین اسمبلی نے اس وقت کے وزیر خزانہ اے کے ایم منی کو ریاستی بجٹ پیش کرنے سے روکنے کی کوشش کی تھی۔ منی بار رشوت اسکینڈل کے الزامات کا سامنا کر رہے تھے۔ ہنگامے کے دوران اسپیکر کے پوڈیم کے پاس رکھے ہوئے کمپیوٹر ، کی بورڈ اور مائک کو بھی نقصان پہنچایا گیا تھا۔