ٹوکیو اولمپکس سے باہر ہوئے بی سائی پرینیت

ٹوکیو ، 28 جولائی ۔ ہندوستانی بیڈ منٹن کھلاڑی بی سائی پرینیت ٹوکیو اولمپکس سے باہر ہو گئے ہیں۔
پرینیت کو سنگلس زمرے کے اپنے دوسرے میچ میں نیدرلینڈ کے مارک کالجووف کے ہاتھوں ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔کالجووف نے 40 منٹ تک چلے میچ میں پرتنیت کو 21-14 ، 21-14 سے شکست دی۔ یہ پرینیت کی لگاتار دوسری شکست تھی۔ اس شکست کے ساتھ ہی وہ اولمپکس سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔میچ میں پرینیت شروع سے فارم میں نظر نہیں آ رہے تھے۔ پرینیت نے بہت ساری غلطیاں کیں ، انہوں نے اپنی حکمت عملی کو تبدیل نہیں کیا ۔ وہ چیزوںکو اور میچ پر قابو نہیں رکھ سکے۔کالجووف کے مسلسل حملوں کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔ نیدرلینڈ کے کھلاڑی کی سروس کمال کی تھی۔ پورے میچ کے دوران ایسا لگا جیسے کہ وہ ہندوستانی کھلاڑی کو کافی ہلکے میں لے رہے ہوں اور ان کے ساتھ بس کھیل کر رہے ہیں۔ پرینت پہلا سیٹ 21-14 سے ہارگئے۔
دوسرا سیٹ 21-14 سے ہارنے کے بعد میچ اور اولمپکس سے باہر ہو گئے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے ساتھ وابستہ ہندوستانیوں کی تمغہ جیتنے کی امیدیں بھی ختم ہو گئی ہیں۔ دریںاثنا یومنوشیما پارک میں رائے کوکم رینکنگ کے اسرائیلی کھلاڑی اتائی شینی سے شوٹ آف میں 5-6 سے ہار کا سامنا کرنا پڑا جبکہ جادھو 0-6 سے عالمی نمبر ایک امریکہ کے بریڈی ایلیسن سے ہار گئے۔ جادھو نے اس سے قبل روسی اولمپک کمیٹی کے عالمی نمبر دو گالسن زاپوف کو 0-6 سے شکست دی تھی جبکہ ان کے ساتھی رائے نے یوکرین کے اولیکسی پر 6-4 سے سنسنی خیز جیت درج کی تھی۔تیر اندازی میں ہندوستانی امیدیں اب دیپکا کماری اور ان کے شوہر اتانو داس پر ٹکی ہوئی ہیں۔
دیپکا کا مقابلہ پہلے راؤنڈ میں بھوٹان کی کرما سے ہوگا جبکہ اتانو جمعرات کو تائی پے کے ڈینگ یو چانگ کے مد مقابل ہوںگے۔ ہندوستان کو جادھو سے بہت امیدیں تھیں، جنہوں نے ڈبلز میں رینکنگ راؤنڈ میں اچھا مظاہرہ کیا، لیکن امریکی کھلاڑی کے خلاف وہ مکمل اعتماد میں نظر نہیں آئے ۔