پاکستانی نژاد برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید کرونا وائرس کا شکار

لندن ،18جولائی – برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید نے بتایا ہے کہ ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ بیماری کی علامات معمولی نوعیت کی ہیں۔ پاکستانی نڑاد برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید کا کہنا ہے ہے کہ وہ کرونا وبا کی دو خوراکیں لگوا چکے ہیں۔برطانوی وزیر صحت نے ایک ویڈیو ٹویٹ میں کہا کہ آج صبح میرا کوویڈ کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ’پی سی آر‘ ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ جسے جلد ہی لیباٹری سے جاری کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ’پی سی آر‘ کے نتائج کا انتظار کر رہا ہوں لیکن خوش قسمتی سے میں ویکسین لے چکا ہوں۔ اور میرے جسم میں بیماری کی علامات معمولی نوعیت کی ہیں۔برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے دفتر نے گذشتہ جون میں اعلان کیا تھا کہ سابق وزیر خزانہ ساجد جاوید وزیر صحت کا عہدہ سنبھالیں گے۔ ساجد جاوید نے میٹ ہینکوک کے بعد وزارت صحت کا عہدہ سنھبالا ہے۔ ہینکوک کسی اسکینڈل کی وجہ سے وزارت سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔