پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم ، خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

نئی دہلی ، 14 جولائی ۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ایک روز قبل خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر فی بیرل اضافے کے باوجود ، گھریلو مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دوسرے روز بھی استحکام رہا۔ ڈیزل فی لیٹر89.72 روپے رہی جبکہ بدھ کو دہلی میں پٹرول،101.19 فی لیٹر روپے پر پہنچ گیا۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق، پٹرول ملک کے بڑے شہرممبئی، چنئی اور کولکاتہ میں بالترتیب 107.20 روپے اور101.35 روپے فی لیٹرمل رہا ہے۔ وہیں ڈیزل بھی بالترتیب 97.29 روپے ، 94.24 روپے اور92.81 روپے فی لیٹر ان میٹروز میں فروخت کیا جارہا ہے۔
اس کے علاوہ بنگلور میں پٹرول 104.58 روپے جبکہ ڈیزل 95.09 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔وہیں، پٹرول لکھنؤ میں 98.29 اور ڈیزل90.11 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح، پٹنہ میں، پٹرول 103.52 روپے جبکہ ڈیزل فی لیٹر95.30 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی منڈی میں ایک روز قبل ٹریڈنگ کے اختتام پر ، برینٹ کروڈ امریکی مارکیٹ میں فی بیرل 76.49 پر تھا ، جو پچھلے دن کے مقابلے میں 1.08 ڈالر زیادہ ہے۔ اسی طرح، WTI خام تیل بھی $ 0.92 اضافہ کے ساتھ $ 75.25 فی بیرل پر بند ہواتھا۔