کسانوں کی حمایت میں مایاوتی نے مرکز سے تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا

لکھنؤ ، 23 جولائی ۔ لوک سبھا کے مانسون اجلاس کے دوران کسانوں نے تینوں زرعی قوانین کو رد کرنے کے اپنے مطالبہ کو تیز کر دیا۔
دریں اثنا کسانوں کی حمایت کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے بھی مرکزی حکومت سے تینوں قوانین کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے جمعہ کے روز ٹویٹ کر کیکہا کہ حکومت کو مغرور نہیں ہونا چاہئے بلکہ اس کو حساس اور ہمدرد ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ افسوسناک بات یہ ہے کہ کاشتکار تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کے لئے ایک طویل عرصے سے احتجاج کررہے ہیں ، اب انہوں نے جنتر منتر پر کسان سنسد کا اہتمام کیا ہے۔ موجودہ سیشن میں ہی ان قوانین کو منسوخ کردینا چاہئے۔ مایاوتی نے مطالبہ کیا۔
قابل ذکر ہے کہ زراعت ایکٹ کے خاتمے کا مطا لبہ کر رہے کسان اب جنتر منتر پر ‘کسان سنسد’ کا اہتمام کررہے ہیں ، اس کا آج دوسرا دن ہے۔ اس سنسد میں کسان بڑی تعداد میں جمع ہو رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار/