یوگی نے بارابنکی میں ہوئے حادثے پر غم کا کیا اظہار

پٹنہ، 28 جولائی(سیلیش کمار سنگھ)۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بارابنکی بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے 18 افراد کے لواحقین سے گہرے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ غم کی اس گھڑی میں خدا سے دعا کی ہے کہ وہ جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ انہوں نے زخمیوں سے اظہار تعزیت بھی کیا اور انکی جلد صحت یابی کی دعا کی۔اس حادثے میں اب تک بہار کے 12 افراد ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ وزیر اعلی نے حادثے میں بہار کے رہنے والے جاں بحق کے اہل خانہ کو دو۔ دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ حادثے میں زخمی لوگوں کے مناسب علاج اور بہار لانے کے لئے اتر پردیش حکومت کے ساتھ کوآرڈینیشن کیا جارہا ہے۔
بہار کے سرکاری عہدیداروں کو بھی موقع پر بھیجا جارہا ہے۔
نائب وزیر اعلی نے بھی کیاغم کا اظہاربہار کے نائب وزیر اعلی تار کشور پرساد نے لدھیانہ سے بہار آرہی بس کے اتر پردیش کے بارابنکی میں حادثہ ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے فورا ًبعد نائب وزیر اعلیٰ نے بہار کے مقامی کمشنر سے ٹیلیفون پر بات کرنے کے بعد حادثے میں زخمیوں کے جلد سے بہتر علاج اور امداد کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔بہار کے نائب وزیر اعلی تار کشور پرساد نے مقامی کمشنر سے بات کی اور انہیں زخمیوں کے فوری بہتر علاج کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو بھی ہدایت کی کہ وہ اس سمت میں اتر پردیش انتظامیہ کے ساتھ فوری رابطہ قائم کرکے ضروری کارروائی کو یقینی بنائے۔قابل ذکربات یہ ہے کہ اترپردیش کی لکھنؤ۔ ایودھیا شاہراہ پر گذشتہ رات لدھیانہ سے بہار آ رہی ڈبل ڈیکر بس کی ٹرک سے ٹکر ہونے کی وجہ سے خوفناک حادثے میں 12 سے زائد افراد کی موت کی اطلاع ہے اور 25 سے زائد لوگ زخمی بتائے جارہے ہیں۔ مذکورہ واقعہ بارابنکی ضلع کے قریب کلیانی ندی پر واقع پل کے پاس رام سنیہی گھاٹ تھانہ علاقے میں پیش آیا۔