مسلمان،علمائےکرام ومشائخ عِظام کی قدردانی کریں :سیدشاہ صغیراحمدنقشبندی

محبوب نگر-7/اگست(پریس ریلیز)شہرۂ آفاق جامعہ نظامیہ کےنومنتخبہ شیخ الحدیث حضرت العلامہ الحاج حافظ مفتی سیدشاہ صغیراحمدنقشبندی نےخطاب کرتےہوئےکہاکہ ازہرہندجامعہ نظامیہ کی بِناءحضرت شیخ الاسلام عارف باللہ علامہ امام حافظ محمدانواراللہ فاروقی فضیلت جنگ بہادربانئ جامعہ نظامیہ نےآج سےتقریباً ایک سواکاون سال قبل تقویٰ وتوکل کی اساس پررکھاجہاں لاکھوں علماءکرام،حفاظ،اہل اللہ، محدثین،مفسرین پیدا ہوئے ہیں بالخصوص مہاراشٹراکےضلع عثمان آبادکے موضعہ نلدرگ شریف حضرت ابوالحسنات علامہ الحاج سیدعبداللہ شاہ صاحب نقشبندی مجددی قادری رحمہ اللہ محدث دکن جیسے جلیل القدرولئ کامل بھی حضرت بانئ جامعہ نظامیہ کے خاص شاگردین میں شمار ہوتےہیں اسی وطنِ عزیز سے میری نسبت ہے میری شہرۂ آفاق جامعہ نظامیہ میں داخلہ سےقبل ہمارےپیرومرشدحضرت ابوالبرکات الحاج سیدخلیل اللہ شاہ صاحب قبلہ نقشبندی مجددی قادری ابن حضرت محدث دکن رحمہمااللہ نےمجھ احقرالعبادکےلئےاپنےدست اقدس کوبارگاہِ خداوندی میں بلند فرماتےہوئےمولوی کامل الحدیث کی تکمیل کی دعائیں فرمائیں الحمدللہ آج اکتیس برس سے درس وتدریس کی سعادت مندی وفیروز مندی جاری ہے ان خیالات کااظہارجانشینِ حضرت عمدۃ المحدثین رحمہ اللہ حضرت علامہ مفتی سیدشاہ صغیراحمدنقشبندی نے6/اگست بعدنماز جمعہ متحدہ ضلع محبوب نگر کی قدیم وعظیم جامع مسجدمیں بصیرت افروزخطاب کرتےہوئےکیا جو انکےاعزازمیں منعقدہ پراثر تہینیتی تقریب مجلس انتظامی کمیٹی جامع مسجد،کل ہندسنی علماءمشائخ بورڈاورمسلمانانِ محبوب نگرکی جانب سےبکثرت شالپوشی،مشجرہ پوشی اور گلپوشی کی گئی تھی-نائب صدرمجلس انتظامی کمیٹی جامع مسجدمحبوب نگر ممتازسینئیرجرنلسٹ جناب الحاج محمدعبدالرفیع ذکی نےکہاکہ آج پچیس سال سے محبوب نگرکی جامع مسجد میں جمعہ کی خطابت وامامت پرنومنتخب حضرت شیخ الحدیث علامہ سیدشاہ صغیر احمدنقشبندی غیرمعمولی اخلاق کریمہ،سادہ لوح،ملنسار،بغیرکسی عُجب وتکبرکے دینی وملی اورپچھلے تین دہوں اسدالعلماءتنویرصحافت مولانامحمدمحسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ وجنرل سیکریٹری کل ہندسنی علماء مشائخ مختصرسےخطاب میں کہاکہ ہمارےساتھی حضرت علامہ الحاج مفتی سیدشاہ صغیر احمدنقشبندی حفظہ اللہ کوکم عمری میں ہی جامعہ نظامیہ کےشیخ الحدیث کےعہدۂ جلیلہ پراللہ جل مجدہ نےفائزومتمکن کیاہے۔
یہ نہ صرف ہمارےلئےبلکہ اہل علم وعرفان اوربالعموم وابستگان حضرت علامہ صغیراحمدنقشبندی کے لئے ایک بہت بڑےاعزازسےکم نہیں- *بارگاہِ نبویؐ کی151سالہ عظیم وقدیم اسلامی یونیورسٹی شہرۂ آفاق ازہرِہندجامعہ نظامیہ کےعہدۂ جلیلہ شیخ الحدیث کےاعلیٰ منصب پر مناظراہلسنت خطیبِ دین وملت حضرت العلامہ الحاج حافظ مفتی سیدشاہ صغیر احمدنقشبندی مجددی قادری(ساکن نلدرگ شریف، مہاراشٹرا)* کوفائزومتمکن کرنےکی خوشی میں مسلمانان محبوب نگربالخصوص اس کامیاب پروگرام کےپسِ پردہ الحاج محمدعبدالرفیع ذکی صاحب قابل مبارکبادولائقِ صدتحسین ہیکہ جنہوں نےکم وقت میں تمام سے رابطہ کرتے ہوئے آج کےاس،پروگرام کو کامیاب بنانےکےلئےکسامیاب سعئی پیہم کی اوربھی کئی ایک بامقصدپروگرامس کووقفہ وقفہ سےجناب محمدذکی انجام دیتےآرہےہیں-پچھلےدوسال سے کووڈسے مرنےوالے بلالحاظ مذہب وملت افرادکی تجہیزو تکفین کی بحسن وخوبی خدمت کرنےوالے مسلم یوتھ آرگنائیزیشن کےحرکیاتی سرکردہ نوجوانوں جن میں قابل ذکرجناب خالدنویدصاحب محمدبن باشعوار،جناب محمد عبدالرحیم صدر قبرستان کمیٹی جدید/قدیم مکہ مسجد،جناب محمد جنیدشریف ودیگرکی بھی گلپوشی وشالپوشی کی گیئی- اس موقعہ پرالحاج محمدعبد الرحمٰن نقشبندی نائب معتمد جامع مسجد،الحاج محمدتاج الدین نقشبندی خازن جامع مسجد،جناب محمد عبدالمجید خان،جناب محمدظفرالدین، الحاج محمدعبدالمجیدنقشبندی صدرمجلس انتظامی مسجد طیبہ،جناب محمدغوث قطب، مولاناحافظ سیدشاہ عفان احمدنقشبندی انجینئیر،مولانا حافظ محمدصابرپاشاہ نقشبندی،الحاج محمدعبدالنعیم نقشبندی این آرآئ سعودی عربیہ،الحاج محمد عبدالجلیل نقشبندی،جناب محمدعبدالعزیز، جناب محمدتنویرپاشاہ کےعلاوہ سینکڑوں افراد موجود تھے- بعدازاں مدرسۂ انوارالحسنات ملحقہ جامعہ نظامیہ میں بھی مولاناحافظ الحاج سیدمشتاق احمدنقشبندی امام وخطیب مدینہ مسجد،مولانا حافظ محمدالیاس نقشبندی امام مکہ مسجد،مولانا الحاج حافظ محمد امتیازالرحمن طاہری قادری مولوی کامل جامعہ نظامیہ، مولاناحافظ محمد خواجہ معین الدین نقشبندی،الحاج محمدقاسم علی نقشبندی صدرمجلس انتظامی کمیٹی مکہ مسجد، جناب محمدیعقوب چشتی قادری،مولاناحافظ محمد عبدالحمید ودیگرنےبھی حضرت شیخ الحدیث قبلہ کی بکثرت گلپوش وشالپوشی کی-