کھیل

آئی پی ایل میں ہم اپنے ہر میچ کو آخری میچ تصور کرکے کھیلیں گے: راشد خان

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

دبئی ، 17 ستمبر۔ سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) کے اسپنر راشد خان نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2021 کے متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ہر میچ کو اپنا آخری میچ تصور کرکے کھیلے گی۔ حیدرآباد پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نیچے ہے اور ٹیم کے لیے ٹاپ فور میں جگہ بنانے کے لئے کرشمائی کارکردگی کامظاہر ہ کرنا ہوگا۔راشد حیدرآباد کو لوئر آرڈر میں برتری دلانے کے لیے اپنی بلے بازی کی مہارت پر بھی کام کر رہے ہیں۔راشد نے حیدرآباد کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا ، “ڈیڑھ سال سے ، میں اپنی بلے بازی پر کام کر رہا ہوں کیونکہ آخری 15-25 رن ٹیم کے لیے بہت اہم ہیں۔ لہٰذا بس الگ الگ چیزین کرنے کی پوری کوشش کررہاہوں، نیٹس میں بہت سے شاٹس کی پریکٹس نہیں کی ہے لیکن میں صرف صحیح نظریہ رکھنے پر توجہ مرکوز کر رہا ہوں‘‘ ۔انہوں نے کہا’’یقینا ہم باقی سیزن کے منتظر ہیں ، ہاں ، ٹورنامنٹ کے پہلے ہاف میں ہم نے مثالی آغاز نہیں کیا ، لیکن اب ہم لیگ کو اچھی طرح ختم کرنے اور ہر میچ کو فائنل سمجھ کر کھیلنے او راپنا 100فیصد دینے کی امید کر رہے ہیں‘‘۔متحدہ عرب امارات میں وکٹوں کو اسپنر فرینڈلی سمجھا جاتا ہے۔ راشد نے کہا کہ ہم نے متحدہ عرب امارات کی کنڈیشنز میں کافی میچ کھیلے ہیں اور صرف وکٹ پر صحیح جگہوں پر باؤلنگ کرنے کی ضرورت ہے۔اس سے قبل آل راونڈر جیسن ہولڈر اور ٹیم کے نئے کھلاڑی شیرفین ردر فورڈ جمعہ کے روز متحدہ عرب امارات پہنچے۔ آئی پی ایل کا 14 واں سیزن ، جو اس سال مئی میں کووڈ وبائی مرض کے پیش نظر ملتوی کیا گیا تھا ، اتوارکے روز دبئی میں چنئی سپر کنگس اور دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینس کے درمیان میچ کے ساتھ دوبارہ شروع ہوگا۔دریںاثنا حیدرآباد نے ٹویٹ کیا: “کیریبین کے عظیم لوگ یہاں ہیں ،خوش آمدید ، جیسن ہولڈر۔”اپنے دوسرے ٹویٹ میں حیدرآباد نے کہا ، اورنج آرمی ٹیم کے نئے کھلاڑیوں کو نمستے۔ خوش آمدید ، شیرفین ۔”بتا دیں کہ آئی پی ایل کا 14 واں سیزن ، جو اس سال مئی میں کووڈ 19 وبائی امراض کے پیش نظر ملتوی کیا گیا تھا ، اتوار کو دبئی میں چنئی سپر کنگز اور گزشتہ چمپئن ممبئی انڈینز کے درمیان میچ سے دوبارہ شروع ہوگا۔
سی ایس کے ممبئی میچ کے بعد لیگ ابوظہبی منتقل ہو جائے گی جہاں کے کے آر اور رائل چیلنجرس بنگلور کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔شارجہ 24ستمبر کو رائل چیلنجرز بنگلور اور چنئی سپر کنگز کے درمیان ہونے والے مقابلے سے اپنے پہلے میچ کی میزبانی کرے گا۔ دبئی میں کل 13 میچ ، 10 شارجہ اور 8 ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper