کھیل

آئی پی ایل 2021: ہم نے ابھی تک کے ایل راہل کی بہترین کارکردگی نہیں دیکھی:گوتم گمبھیر

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی ،13؍ ستمبر-ہندوستان کے سابق کپتان گوتم گمبھیر نے آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کے کپتان کے ایل راہل کی بیٹنگ کے حوالے سے بڑا بیان دیا ہے۔
سابق کپتان گمبھیر نے متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل کے دوسرے مرحلے کے دوران بیٹ سے راہل سے شاندار کارکردگی کی امید ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تینوں سیزن میں 50 سے زیادہ کی اوسط کے باوجود ہم نے ابھی تک راہل کی بہترین کارکردگی نہیں دیکھی۔ واضح رہے کہ پنجاب کنگز کے کپتان راہل نے سات میچوں میں 66 کی اوسط سے 331 رنز بنائے ہیں جب اس سال انڈیا میں آئی پی ایل ملتوی کر دیا گیاتھا۔ جس میں چار نصف سنچریاں شامل ہیں۔
وہ آئی پی ایل 2021 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ آئی پی ایل جو مئی میں کورونا وبا کی وجہ سے ملتوی کیا گیا تھا، اب اتوار سے متحدہ عرب امارات میں دوبارہ شروع ہوگا۔گمبھیر نے کہاکہ ہم نے ابھی تک کے ایل راہل کی بہترین کارکردگی نہیں دیکھی۔ انہوں نے رنز بنائے ہیں
لیکن ہم نے نہیں دیکھا کہ وہ بیٹنگ میں کیا حاصل کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ ایک سیشن کھیل سکتا ہے جیسے وراٹ کوہلی ایک بار کھیلے۔ وہ ایسے محدود اوورز کے کرکٹر ہیں جو ایک سیزن میں بہترین اسٹرائیک ریٹ پر دو، تین سنچریاں بنا سکتے ہیں۔دیگر ٹیموں کے بارے میں گمبھیر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں حالات دفاعی چمپئن ممبئی انڈینس کے لیے سازگار ہیں۔ ممبئی اور چنئی سپر کنگز اتوار کو پہلے میچ میں مدمقابل ہوں گے۔ گمبھیر نے کہاکہ میرے خیال میں متحدہ عرب امارات میں حالات ممبئی ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ اور ٹرینٹ بولٹ کے لیے سازگار ہوں گے۔ انہیں سوئنگ ملے گی اور وہ خطرناک ثابت ہوں گے۔آر سی بی اور ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ وراٹ کے لیے ایک مختلف چیلنج ہے کیونکہ پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے بعد انہیں فوری طور پر ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلنا ہوگا۔ انہیں درمیان میں وقت نہیں ملا۔ آر سی بی کو کوالیفائی کرنا ہے تو وراٹ اور اے بی ڈی ویلیئرز کورنز بنانا ہوگا ۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper