کھیل

ملنگا کاٹی -20 کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

کولمبو،15ستمبر۔سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر لاستھ ملنگا نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ملنگا کا انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر ختم ہوگیا۔خیال رہے کہ سری لنکا کے لیجنڈری فاسٹ بولر لاستھ ملنگا ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے تھے۔ علاوہ ازیں لاستھ ملنگا اس سال جنوری میں فرنچائز کرکٹ کو بھی خیرباد کہہ چکے ہیں۔لاستھ ملنگا 2014 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان تھے۔ملنگا نے سری لنکا کی جانب سے 30 ٹیسٹ، 226 ون ڈے اور 84 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے جن میں انہوں نے بالترتیب 101، 338 اور 107 وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے کہ لاستھ ملنگا نے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ 3 مرتبہ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 2 مرتبہ ہیٹ ٹرک کی۔ یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ لاستھ ملنگا بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ ہیٹ ٹرک کرنے والے بولر بھی ہیں۔دریںاثنا جو اس کھیل سے محبت کرتے ہیں۔
آئی پی ایل میں 122 میچ کھیلنے والے ملنگا نے 170 وکٹیں حاصل کی ہیں جو کہ اس لیگ میں کسی بولر کی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔ اس میں ان کی بہترین کارکردگی 13 رن کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کرنا رہی ہے۔ پچھلے سال انہوں نے سری لنکا کے لیے ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے کی خواہش ظاہر کی تھی جو اکتوبر نومبر 2020 میں ہونا تھا ، لیکن بعد میں کورونا وائرس کیملتوی نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو جولائی 2004 میں آسٹریلیا کے خلاف کیا۔ اپنے ٹیسٹ ڈیبیو کے 16 دن بعد ، ملنگا نے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا۔
ملنگا الاقوامی کرکٹ میں دو بار مسلسل 4 گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ مختصر ترین فارمیٹ میں 107 وکٹوں کے ساتھ اپنے کر کیریئر کا اختتام کرنیو الے ملنگا نے جون 2006 میں انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کیاتھا۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper