ملک بھر سے

ملک میں کورونا کے ساڑھے تیس ہزار سے زائد نئے معاملے، 431 ہلاکتیں

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی ،16ستمبر- ملک میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلہ میں اس بیماری سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے صحت یابی کی شرح بڑھ کر 97.64 فیصد ہوگئی ہے ، جبکہ فعال کیسز کی شرح اب ایک فیصد پرآگئی ہے۔بدھ کو ملک میں 64 لاکھ 51 ہزار 423 افراد کو کورونا وائرس کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 76 کروڑ 57 لاکھ 17 ہزار 137 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 30،570 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 33 لاکھ 47 ہزار 325 ہو گئی ہے۔ اسی دوران 38،303 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد تین کروڑ 25 لاکھ 60 ہزار 474 ہو گئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 8164 سے گھٹ کر تین لاکھ 42 ہزار 923 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 431 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 4،43،928 ہوگئی ہے۔ریاست کیرالا میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کے لحاظ سے ملک میں پہلے نمبر پر ہے ، حالانکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 8115 ایکٹیو کیسز کم ہوئے ہیں اور ان کی تعداد اب 1،91،313 رہ گئی ہے۔ اسی مدت کے دوران 25،588 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے کورونا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 42،09،746 ہوگئی ہے ، جبکہ مزید 208 مریضوں کی موت سے اموات کی تعداد بڑھ کر 22،987 ہوگئی ہے۔ریاست مہاراشٹر میں ایکٹیو کیسز 52،583 پر آ گئے ہیں جبکہ 56 مزید مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 1،38،277 ہو گئی ہے۔ اسی مدت کے دوران 4364 مریضوں کی صحت یابی سے کورونا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 63،17،070 ہو گئی ہے۔قومی دارالحکومت میں ایکٹیو کیسز میں چار عدد کا اضافہ ہوا ہے اور اب ان کی تعداد بڑھ کر 404 ہوگئی ہے جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 14،12،858 ہوگئی ہے۔ اب تک قومی راجدھانی میں 25،083 کورونا مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ریاست کرناٹک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 138 بڑھ کر 15،920 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں مزید آٹھ مریضوں کی موت کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 37،537 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 29،10،626 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسزکی تعداد 87 سے بڑھ کر 16،636 ہو گئی ہے اور 29 مزید اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 35،246 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 25،86،786 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ریاست آندھرا پردیش میں ایکٹیوکیسز کی تعداد 191 سے بڑھ کر 14،603 ہوگئی ہے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 20،04،786 ہو گئی ہے ، جبکہ اس وبا کی وجہ سے مزید 11 افراد کی موت سے کل اموات 14،030 ہو گئی ہیں۔ریاست مغربی بنگال میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 8050 رہ گئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے مزید 14 افراد کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 18،613 ہو گئی ہے اور اب تک 15،32،197 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ریاست تلنگانہ میں ایکٹیو کیسز 43 سے بڑھ کر 5325 ہو گئے ہیں ، جبکہ اب تک یہاں 3899 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وہیں 6،53،302 مریض اس وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں کورونا کے ایکٹیو کیسز گھٹ کر 350 پر رہ گئے ہیں اور شفایاب مریضوں کی تعداد 9،91،048 جبکہ مرنے والوں کی تعداد 13،559 ہوچکی ہے۔ریاست پنجاب میں ایکٹیو کیسز سے بڑھ یہ تعداد 325 ہوگئی ہے اور ہلاکت خیز وبا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 5،84،361 ہوگئی ہے جبکہ 16،464 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ریاست گجرات میں ایکٹیو کیسز 149 رہ گئے ہیں اور اب تک 8،15،424 مریض صحت مند اور مرنے والوں کی تعداد 10،082 ہوچکی ہے۔شمال مشرقی ریاست میزورم میں ایکٹیو کیسز 448 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 13،973 ہوگئی ہے جبکہ ہلاکت خیز وبا شفایاب مریضوں کی تعداد 61،247 ہو گئی ہے، مزید چار مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 250 ہو گئی ہیں۔بہار میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز گھٹ کر 66 پر رہ آگئے ہیں اور اب تک 7،16،128 مریض شفایاب جبکہ 9658 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper