ریاست

وزیر اعلیٰ نے شروع کی ’ڈینگو سے جنگ جنتا کے سنگ‘ مہم، بھوپال میں ملے 9 مریض

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

بھوپال، 15ستمبر ۔ راجدھانی بھوپال سمیت ریاست کے دیگر علاقوں میں ڈینگو کا قہر بڑھتا جارہا ہے۔ اسی درمیان وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے بدھ صبح ’’ڈینگو سے جنگ- جنتا کے سنگ‘ مہم کی شروعات نہرو نگر واقع پلکمتی کالونی سے کی۔ مہم سے عوام کو جوڑ کر ہفتہ میں ایک دن پانی جمع ہونے والی جگہ کو صاف کرنے کے لئے ا?مادہ کیا جائے گا۔ ساتھ ہی ریاست میں اینٹی لاروا سرگرمیوں کو تیز کیا جائے گا۔ مہم کیتحت عوام کو گھروں میں کولر، واٹر ٹینک اور ا?س پاس گڈھوں میں جمع پانی کی صفائی کرکے صفائی مہم چلانے کے لئے راغب کیا جائے گا۔ ساتھ ہی ضروری مقامات پر فاگنگ بھی کی جائے گی۔
راجدھانی بھوپال میں منگل کو ڈینگو کے 9 نئے کیس ملنے کے ساتھ ہی یہاں مریضوں کی تعداد 203 ہوگئی ہے۔ اس سے بچاو? کے لئے محکمہ صحت شہر کے مختلف علاقوں، بہت زیادہ حساس علاقوں، سلم ایریا اور دیگر بستیوں میں ڈینگو لاروا، ملیریا، ریپڈ ٹیسٹ، بلڈ سلائڈ کلیکشن اور کورونا سے بچاو? کی جانکاری وغیرہ کا کام کر رہا ہے۔ ضلع ملیریا ا?فیسر اکھلیش دوبے نے بتایا کہ ملیریا کی روک تھام کے لئے مختلف علاقوں میں ٹیمیں تعینات کرکے مہم چلائی جارہی ہے۔ بھوپال ضلع میں 312 لوگوں کی ریپڈ ٹیسٹ سے ملیریا کی جانچ کی گئی۔ ان میں بھوپال شہر میں 168 اور بیرسیہ میں 53 سے زیادہ لوگوں کی ملیریا جانچ کے لئے نمونے لئے گئے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper