فن فنکار

ٹوئٹر پر ٹرینڈ ہوا# بائکاٹ شاہ رخ خان

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

ممبئی ،16؍ستمبر -بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے خلاف ٹوئٹر پر آج صبح سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔ ٹوئٹر پر # Boycotshahrukkhan صارفین کے ذریعہ سوشل میڈیاپرٹرینڈکررہاہے۔دراصل ، شاہ رخ خان کی ایک پرانی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ، جس میں شاہ رخ خان پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ اس کے ساتھ شاہ رخ خان کی ایک پرانی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے ، جس میں وہ پاکستانی کرکٹرز کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس تصویر اور ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد شاہ رخ خان کے خلاف ٹوئٹر پر شدید مخالفت شروع کر دی ہے۔کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان بھارت میں رہتے ہیں اور پاکستان کی تعریف کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کچھ صارفین ان کی آنے والی فلم پٹھان کو فلاپ کرنے کی بات کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر صارفین مسلسل شاہ رخ خان کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper