کھیل

چنئی کے پاس خطاب جیتنے کا سنہری موقع : پیٹرسن

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

لندن،17؍ ستمبر – انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن کا کہنا ہے کہ دفاعی چمپئن ممبئی انڈینس اتوار کو دوبارہ شروع ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ میں سست شروعات پر توجہ دینی ہوگی، مہندر سنگھ دھونی کی قیادت والی چنئی سپر کنگز 2020 کی ناقص کارکردگی کے بعد خطاب جیتنے کے لیے اہم دعویدار ہے۔ پانچ مرتبہ کی چمپئن ممبئی انڈینس، دو مرتبہ کی چمپئن چنئی سپر کنگز، رائل چیلنجرز بنگلور اور دہلی کیپٹل جو 2020 کے فائنل میں پہنچی تھیں، مئی تک پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ چار پر تھیں، لیکن کورونا کی وجہ سے آئی پی ایل کو درمیان میں ملتوی کردیا گیا تھا ۔لیکن اب یہ لیگ اتوار سے دوبارہ شروع ہوگی۔پیٹرسن نے کہا کہ ہر کوئی توقع کرے گا کہ ٹورنامنٹ کی دفاعی چمپئن ممبئی انڈینس اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے لیکن ان کی شروع سے ٹاپ پر رہنے کی تاریخ نہیں ہے۔ وہ پہلے چند میچ ہارتے ہیں۔
اور پھر ٹورنامنٹ کے اختتام پر اچھی کارکردگی دکھانے کے بعد واپس آتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ لیکن اب ہم پہلے ہی ٹورنامنٹ کے اختتام کی طرف ہیں۔ ممبئی کی ٹیم تین یا چار میچ نہیں ہار سکتی کیونکہ واپس آنے میں بہت کم وقت ہوگا۔ پیٹرسن نے کہاکہ اگر وہ اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنا چاہتے ہیں تو انہیں پہلی گیند سے ہی دباؤ بنانا ہوگا۔ ان کی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ وہ ایسا کرنے کے قابل ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper