فن فنکار

کرینہ کا کِم کارڈیشیئن کے کالے لباس پر ردِعمل

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

ممبئی،۱۷؍ستمبر-بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے امریکی اداکارہ کِم کاردیشیئن کے میٹ گالہ2021ء میں پورا کالا لباس پہننے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔کرینہ کپور نے اپنی انسٹا اسٹوری پر کِم کارڈیشیئن کی میٹ گالہ 2021ء سیوائرل ہونے والی تصویر شیئر کی ہے جس میں امریکی اداکارہ کِم کارڈیشیئن نے سر سے لے کر پاؤں تک کالے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے یہاں تک کہ ان کا چہرہ بھی اس لباس میں چھپا ہوا ہے۔انہوں نے اس تصویر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’کیا ہو رہا ہے؟‘

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper