کھیل

کے ایل راہل کو مستقبل میں نائب کپتان بنایا جاسکتا ہے:سنیل گواسکر

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی،17؍ ستمبر- سابق ہندوستانی کپتان اور اپنے وقت کے تجربہ کار بلے باز سنیل گواسکر کا خیال ہے کہ کرکٹ بورڈ آف انڈیا (بی سی سی آئی) کو مستقبل کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ ایسی صورتحال میں اگلے کپتان کو ابھی سے تیار کیا جاناچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کے ایل راہل کو مستقبل کے کپتان کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔گواسکر چاہتے ہیں کہ بی سی سی آئی فی الحال راہل کو ہندوستان کا نائب کپتان بنائے۔ واضح رہے کہ موجودہ کپتان وراٹ کوہلی نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وہ اگلے ماہ شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ٹی 20 انٹرنیشنل میں ٹیم انڈیا کے کپتان کے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے، جس کے بعد ہندوستان کے نائب کپتان روہت شرما قیادت کا کردار مکمل کریں گے۔ روہت فی الحال محدود اوورز میں نائب کپتان ہیں، اور اگر انہیں کپتان بنایا گیا تو نائب کپتان کی جگہ خالی ہو جائے گی۔سنیل گواسکر نے کہاکہ یہ ایک اچھی بات ہے کہ بی سی سی آئی آگے دیکھ رہا ہے۔
آگے سوچنا ضروری ہے۔ اگر ہندوستان نئے کپتان کو تیار کرنا چاہتا ہے تو راہل کو دیکھا جا سکتا ہے ،اس نے اچھا کیا ہے۔ اب بھی اس کی انگلینڈ میں بیٹنگ بہت اچھی تھی وہ بین الاقوامی سطح پر آئی پی ایل اور 50 اوورز کی کرکٹ میں بھی اچھا کھیل رہا ہے اسے نائب کپتان بنایا جا سکتا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper