آئی پی ایل 2021: شائقین کو اسٹیڈیم میں جانے کی اجازت

نئی دہلی ،15؍ ستمبر-انڈین پریمیئر لیگ کے 14 ویں سیزن کے دوسرے مرحلے کے آغاز سے قبل شائقین کے لیے اچھی خبر ہے۔
دراصل متحدہ عرب امارات میں 19 ستمبر سے شروع ہونے والے آئی پی ایل 2021 کے دوسرے مرحلے میں شائقین کو اسٹیڈیم میںآنے کی اجازت مل گئی ہے۔
انڈین پریمیئر لیگ کے منتظمین نے یہ معلومات دی۔شائقین 16 ستمبر سے میچ کے ٹکٹ آن لائن خرید سکیں گے۔
ٹکٹ آئی پی ایل کی آفیشل ویب سائٹ (www.iplt20.com) سے خریدے جا سکتے ہیں۔ آئی پی ایل کے 31 میچز دوسرے مرحلے میں کھیلے جانے ہیں جو دبئی، شارجہ اور ابوظہبی میں محدود شائقین کے درمیان کھیلے جائیں گے۔
اس دوران کوویڈ پروٹوکول اور متحدہ عرب امارات کی حکومت کے قوانین پر عمل کرنا لازمی ہوگا ۔ آئی پی ایل 2021 کے دوسرے مرحلے میں کوویڈ پروٹوکول کے بعد شائقین کو دبئی، ابوظہبی اور شارجہ میں میچ دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ تاہم شائقین کی تعداد کے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے کہ کو کتنے فیصد شائقین اسٹیڈیم میں داخل ہوسکتے ہیں۔
آئی پی ایل 2021 کا پہلا مرحلہ کچھ کھلاڑیوں کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد ملتوی کردیا گیا۔ آئی پی ایل 2021 اپریل میں ہی ہندوستان میں شروع ہوا۔ لیکن کھلاڑیوں کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد اسے ملتوی کردیا گیا۔ اب ٹورنامنٹ ایک بار پھر 19 ستمبر سے شروع ہوگا۔