آسٹریلیا ئی ٹیم ورلڈ کپ کی اہم دعویدار : میکسویل

ملبورن ،15؍ ستمبر -گلین میکسویل نے آسٹریلیا کو اکتوبر نومبر میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ کا مضبوط دعویدار قرار دیا ہے۔ میکسویل کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم ورلڈ کپ کے لیے بہت اچھی ہے۔ میکسویل نے یہ بھی کہا کہ آسٹریلوی ٹیم پر موجودہ شکست سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔گلین میکسویل نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم میں واپسی کی ہے۔ اسٹار آل راؤنڈر نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ بہت اچھے ہیں۔ جب ٹیم اکٹھی ہو گی تو مجھے لگتا ہے کہ ہم بہتر پوزیشن میں ہوں گے۔ ہم اس کے لیے تیار ہیں۔ اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور پیٹ کمنس کو آسٹریلیا کی جانب سے کھیلے ہوئے تقریبا آٹھ ماہ ہو چکے ہیں جبکہ میکسویل، مارکس اسٹائنس اور کین رچرڈسن بھی چھ ماہ سے ٹیم کے لیے نہیں کھیلے ہیں۔ لیکن یہ تمام چھ کھلاڑی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلوی ٹیم کا حصہ ہیں۔میکسویل نے مزید کہاکہ آپ ہماری لائن اپ کو دیکھیں، اس ٹیم میں میچ ونر ہیں اور جب ان کا دن ہوتا ہے۔
تو وہ مخالف ٹیم سے میچ چھین سکتے ہیں۔ کسی بھی دن ہمارا کوئی بھی کھلاڑی ہمیں میچ جیتا سکتا ہے اور جب بھی ایسا ہوتا ہے کہ کسی کے لیے بھی ہمیں روکنا مشکل ہوگا۔آسٹریلوی ٹیم میں سات تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور اگر ٹیم کوٹورنامنٹ میں جیت درج کرنی ہے تو ان کھلاڑیوں کو بڑا کردار ادا کرنا ہوگا۔ میکسویل نے کہاکہ اس سال ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کے لیے سب سے اہم چیز تیزی سے آغاز کرنا ہے۔ ٹیم کو ٹورنامنٹ کے شروع میں اچھی شروعات کرنی ہوگی اور کچھ بیٹسمینوں کو بہتر فارم میں ہونا ہوگا۔ گیندبازوں کو جلد وکٹیں لینی ہوگی۔ آسٹریلیا کا گروپ دفاعی چمپئن ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ جیسی ٹیموں پر مشتمل ہے۔ میکسویل کو لگتا ہے کہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے لیے اپنی پوری کوشش کرنی ہوگی۔