اینٹی کورونا ویکسین کی75. 22 کروڑ سے زائد خوراکیں دی گئیں۔

نئی دہلی ، 14 ستمبر ۔ ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اب تک 75 کروڑ ، 22 لاکھ سے زائد ویکسین کی خوراکیں لوگوں کو دی گئی ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق ویکسینیشن میں تیزی لانے کے لیے مرکزی حکومت ریاستوں کو مفت ویکسین فراہم کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ نجی اسپتالوں میں بھی ویکسین دستیاب کرارہی ہے۔
منگل کو وزارت صحت کی طرف سے بتایا گیا کہ مرکزی حکومت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اب تک 72 کروڑ ، 77 لاکھ خوراکیں فراہم کی ہیں۔ ویکسین کی چار کروڑ ، 49 لاکھ خوراکیں اب بھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں دستیاب ہیں۔ اس کے ساتھ ، ویکسین کی ایک کروڑ ، چھ لاکھ مزید خوراکیں ریاستوں کو بھیجی جا رہی ہیں۔