سارہ نے نیلی بکنی میں سمندر میں آگ لگائی ، تصاویر وائرل

ممبئی ،16؍ستمبر -سوشل میڈیا پر سرگرم فلمی اداکارہ سارہ علی خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں سارہ علی خان نیلی اور سفید بکنی پہنے سمندر میں آگ لگاتی نظر آرہی ہیں۔ اس کے ساتھ ، ہی سارہ نے ایک شرگ بھی کیری کیا ہے اور ان کے کھلے ہوئے بال ہوا میں لہرا رہے ہیں۔ سارہ کا یہ مسحور کن انداز ان کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہا ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ سارہ نے رومی کی ایک لائن بھی لکھی ہے۔ سارہ نے لکھا- تم ساگر کا ایک بوند نہیں ہو، تم ایک بوند میں پورا ساگرہو – رومی۔سارہ علی خان کی اس پوسٹ پر شائقین شدید ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ سارہ علی خان ان دنوں مالدیپ میں چھٹیوں سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ سارہ علی خان فلمی اداکارہ امرتا سنگھ اور اداکار سیف علی خان کی بیٹی ہیں۔ لیکن اس کے باوجود سارہ نے اپنا کیریئر بنانے کے لیے کبھی اپنے نام کا سہارا نہیں لیا۔ فلم کیدار ناتھ سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی سارہ نے اپنی شاندار اداکاری سے مختصر وقت میں شائقین کے دلوں میں ایک خاص جگہ بنالی ہے۔
کام کے محاذ پر ، سارہ علی خان جلد ہی آنند ایل رائے کی اترنگی رے میں اکشے کمار اور دھنوش کے مقابل مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔