میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ پرانا یوجی واپس آ گیا ہے:چہل

دبئی ،16؍ ستمبر-ٹی 20 ورلڈ کپ کی ہندوستانی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام لیگ اسپنر یجوویندر چہل نے جمعرات کو کہا کہ وہ اس سال آئی پی ایل کے دوسرے ایڈیشن میں پہلے کی طرح ہوشیار اور وکٹ لینے والے گیندبازہوں گے۔رائل چیلنجرز بنگلور کے ساتھ پریکٹس سیشن میں چہل نے گلین میکسویل کی گیندوں کا سامنا بھی کیا۔ٹیم کے ساتھ پہلے پریکٹس سیشن کے بارے میں انہوںنے کہاکہ یہ اچھا محسوس ہوتا ہے۔ میں اپنی بولنگ سے خوش ہوں۔انہوں نے کہاکہ جب آپ جانتے ہیں کہ آپ پوائنٹس ٹیبل میں اچھی پوزیشن پر ہیں تو حوصلہ بلند رہتا ہے۔ طویل عرصے کے بعد اچھی بولنگ کرنا خوشی کی بات ہے۔ میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ پرانا یوجی واپس آگیا ہے۔آئی پی ایل جو کہ مئی کے وسط میں کورونا وبا کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا، اتوار سے متحدہ عرب امارات میں دوبارہ شروع ہوگا۔ چہل ان کھلاڑیوں میں سے ہوں گے جو ہندوستانی ٹیم میں دوبارہ جگہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔
وہ ہندوستان میں آئی پی ایل کے پہلے سیزن میں ناکام رہے اور سات میچوں میں چار وکٹیں حاصل کیں۔آر سی بی اس وقت سات میں سے پانچ میچوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔