وزیر اعظم نے انجینئرس ڈے پر ایم وشویشوریا کو یاد کیا

نئی دہلی ، 15 ستمبر۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے انجینئرس ڈے کے موقع پر تمام انجینئرس کو مبارکباد دیتے ہوئے ملک کے عظیم انجینئر اوراعلیٰ ترین سول ایوارڈ بھارت رتن سے نوازے جا چکے ایم ویسویشوریا کو یاد کیا ۔
وزیر اعظم مودی نے بدھ کے روز ٹویٹ کیا ، “تمام محنتی انجینئرز کو انجینئرس ڈے مبارک ہو۔ ہمارے سیارے کو بہتر اور تکنیکی طور پر ترقی یافتہ بنانے میں ان کے اہم کردار کے لیے انہیں شکریہ ادا کرنے کے لیے کوئی الفاظ کافی نہیں ہیں۔ میں ایم وشویشوریا کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور ان کی کامیابیوں کو یاد کرتا ہوں۔
قابل ذکر ہے کہ 1968 میں ڈاکٹر ایم ویسویشوریا کے اعزاز میں ان کی تاریخ پیدائش کو 15 ستمبر کو ‘انجینئر س ڈے’ قرار دیا گیا تھا۔ تب سے ، ہر سال 15 ستمبر کو ، انجینئرس ڈے منایا جاتا ہے۔
وشویشوریا 15 ستمبر 1860 کو میسور (کرناٹک) کے کولار ضلع میں پیدا ہوئے۔ انہیں 1955 میں بھارت رتن سے نوازا گیاتھا۔