ون ڈے رینکنگ میں متالی راج سرفہرست

دبئی،14؍ ستمبر – جنوبی افریقہ کی اوپنر لیزل لی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے میچ میں نصف سنچری اسکور کی جس کی وجہ سے منگل کو جاری ہونے والی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تازہ ترین ایک روزہ بین الاقوامی خواتین کی رینکنگ میں متالی راج کے ساتھ مشترکہ طور پر سرفہرست ہیں۔لی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں ناقابل شکست 91 رنز بنائے۔متالی نے اپنی نمبر ایک پوزیشن برقرار رکھی ہے اور اب وہ لی کے ساتھ مشترکہ طور پر سرفہرست ہیں۔ دونوں بلے بازوں کے 762 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ آسٹریلیا کی ایلیسا ہیلی تیسری پوزیشن پر ہے۔ہندوستان کی اوپنر اسمرتی مندھانا نویں پوزیشن کے ساتھ ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔جون 2018 میں پہلی مرتبہ بیٹنگ رینکنگ میں سرفہرست رہنے کے بعد رواں سال مارچ میں نمبر ون بلے باز بننے والے لی نے دوسرے میچ میں 18 رنز بنائے۔تجربہ کار ہندوستانی تیز گیند باز جھولن گوسوامی اور سینئر اسپنر پونم یادو نے گیندبازوںکی فہرست میں بالترتیب پانچویں اور نویں پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ دپتی شرما آل راؤنڈرز کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔ہندوستان کی نوجوان اسٹار بلے باز شیفالی ورما 759 پوائنٹس کے ساتھ ٹی 20 بیٹنگ رینکنگ میں سرفہرست ہیں۔ اس کے بعد آسٹریلیا کے بیتھ مونی (744) اور انڈین ٹی 20 کی نائب کپتان مندھانا کے (716) پوائنٹس ہیں۔ٹی 20 بولنگ رینکنگ میں دپتی (6 ویں) اور پونم (8 ویں) کی درجہ بندی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ دپتی آل راؤنڈرز کی فہرست میں چوتھی پوزیشن پر برقرار ہیں۔ٹی 20 گیندبازوںکی فہرست میں انگلینڈ کی سارہ گلین ایک مقام کی ترقی کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آگئی ہیں۔ نیوزی لینڈ کے آف اسپنر لی کاسپریک سات مقام کے فائدے کے ساتھ 15 ویں فائدے کے ساتھ 58 ویں نمبر پر آگئی ہیں۔