ٹیلی کام کمیٹی کا پہلا اِجلاس ڈپٹی کمشنر کی صدرات میں جموں میں منعقد ہوا۔

جموں،17 ستمبر۔ڈسٹرکٹ ٹیلی کام کمیٹی کا پہلا اجلاس یہاں ڈپٹی کمشنر انشل گرگ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ٹیلی کام ڈھانچے کی توسیع ، ضلع میں موبائل ٹاورز کی تعمیر سمیت مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔موبائل ٹاورز کی تنصیب ، ٹیلی کام انفراسٹرکچر ، تابکاری اخراج وغیرہ کے حوالے سے صارفین اور ٹیلی کام آپریٹرز کے مسائل اور شکایات کے حل کے لیے بات چیت ہوئی۔ میٹنگ میں میونسپل کارپوریشن ، اربن لوکل باڈیز اور ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی سے این او سی دینے کا عمل اور سٹیک ہولڈرز کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ایک ماہ میں تابکاریوں کے اخراج سے متعلق رپورٹ طلب کی اور کہا کہ تابکاری کے اضافی اخراج سے متعلق شکایات پر تحصیلدار ازخود کارروائی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایل ایس اے سینئر ضلع عہدیداروں کے ہمراہ موبائل ٹاورز کا دورہ کرے گا اور تابکاری کے اخراج کی سطح کو ریکارڈ کرے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے یہ بھی کہا کہ NoCs اور موبائل ٹاورز کو سیل کرنے کے حوالے سے فیصلے J&K (JKCCIP) کی کمیونیکیشن اور کنیکٹوٹی انفراسٹرکچر پالیسی کی بنیاد پر کیے جائیں گے۔