پی ایم مودی کی 71ویں سالگرہ آج

نئی دہلی،17ستمبر- وزیراعظم نریندر مودی کی سالگرہ سرینگر میں بھی منائی جارہی ہے۔ بی جے پی آفس میں پی ایم مودی کایوم پیدائش منایاگیا۔ برتھ ڈے پروگرام میں بی جے پی لیڈران موجود رہے۔ آج وزیر اعظم نریندر مودی کی71ویں سالگرہ ہے۔ اس موقع پر بی جے پی آج سے اگلے بیس دنوں کے لیے خدمت اور لگن مہم چلائے گی۔ دوسری طرف یوتھ کانگریس احتجاج کیطورپر یوم بے روزگاری منائے گی۔ذرائع کے مطابق پی ایم مودی کی سالگرہ کے موقع پر حکومت کی جانب سے دو کروڑ لوگوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے۔پی ایم مودی کی عوامی خدمت کی دو دہائیاں سات اکتوبر کو مکمل ہورہی ہیں۔نریندر مودی نے سات اکتوبر دوہزار ایک کو پہلی بار گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا تھا، اس کے بعد سیپی ایم مودی مسلسل آئینی عہدے پر قائم ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی آج اپنی سالگرہ منا رہے ہیں۔ آج پی ایم مودی 71 سال کے ہو گئے ہیں۔ پی ایم مودی 17 ستمبر 1950 کو ووڈ نگر ، گجرات میں پیدا ہوئے تھے۔ مودی 2001 سے 2014 تک گجرات کے وزیراعلیٰ رہے اور گزشتہ سات سال سے وزیر اعظم ہیں۔ آج پی ایم مودی کو ان کی سالگرہ پر مختلف طریقوں سے مبارکباد دی جا رہی ہیں۔