فن فنکار

بھارت میں قتل عام ہے اور منشیات کا استعمال جْرم ہے: سومی علی

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

ممبئی،۲۳؍اکتوبر- سابقہ بھارتی اداکارہ، ماڈل اور فلم ساز سومی علی نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ایک ایسا ملک ہے جہاں قتل سے بڑا جْرم منشیات کا استعمال کرنا ہے۔سومی علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آریان خان کی تصویر شیئر کی جس کے ساتھ اْنہوں نے ایک طویل کیپشن بھی لکھا۔اْنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ایک 23 سالہ نوجوان کی زندگی برباد کی جارہی ہے تاکہ یہ ظاہر کیا جا سکے کہ پولیس کس طرح قانون کی پاسداری کرتی ہے جبکہ دوسری جانب کئی مشہور شخصیات کے بچے معصوم لوگوں کا قتل کرنے کے باوجود بھی بچ گئے ہیں۔‘سومی علی نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’یہ کیسا انصاف ہے؟ بھارت میں کسی کا قتل کرنا درست ہے لیکن منشیات کا استعمال کرنا ایک بہت بڑا جْرم ہے۔‘اْنہوں نے بھارت کی تلخ حقیقت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’یہاں مبینہ طور پر نوجوان لڑکیوں، عورتوں اور بچیوں کو جنسی زیادتی کا زاد گھومتے ہیں۔‘سومی علی نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہے طاقت کے اس ناجائز استعمال اور نا انصافی پر۔‘سابقہ بھارتی اداکارہ نے مزید کہا کہ ’میرے لیے 23 سالہ آریان خان ایک چھوٹا بچہ ہے اور اْس کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جارہا ہے۔‘واضح رہے کہ ممبئی کروز شِپ کیس میں گرفتار بالی کی درخواست پر ممبئی ہائی کورٹ میں 26 اکتوبر بروز منگل کو سماعت ہوگی۔
ممبئی کی عدالت کی جانب سے آریان خان کی درخواستِ ضمانت چار بار مسترد کی گئی ہے اور اسی وجہ سے اب اْن کے وکیل نے ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔خیال رہے کہ بھارت کے انسداد منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ممبئی کے ساحل پر 3 اکتوبر کو ایک کروز شپ پر پارٹی کے دوران چھاپہ مار کر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کیا تھا۔شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کی پہلے تردید کرتے رہے تاہم انہوں نے بعد میں اعتراف جرم کرلیا تھا۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper