ریاست

بھوپال: سورت سے آئی لڑکی سے شناسا نے کی عصمت دری

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

بھوپال، 14 اکتوبر۔ گجرات کے سورت سے بھوپال ا?ئی نابالغ لڑکی سے ریپ کا معاملہ سامنے ا?یا ہے۔ لڑکی کا رشتہ دار ہی ملزم ہے۔ اس نے پارک گھمانے کے بہانے اسے لے گیا اور اس کے ساتھ عصمت دری کی۔ ڈیڑھ مہینے تک لڑکی سے ملزم زیادتی کرتا رہا۔ تقریباً ایک ہفتہ پہلے لڑکی گھر سورت پہنچی۔ وہ وہاں خاموش رہنے لگی۔ ماں- باپ نے جب اس سے پوچھا تو اس نے پوری ا?پ بیتی بتائی۔
والد نے ملزم کے خلاف سورت میں عصمت دری سمیت دیگر دفعات میں زیرو پر ایف ا?ئی ا?ر درج کرائی۔ جائے واردات بھوپال کے کملا نگر تھانے کا ہونے کی وجہ سے سورت پولیس نے ا?گے کی جانچ کے لئے کیس ڈائری بھوپال پولیس کو بھیج دی ہے۔ فی الحال ملزم کی گرفتاری نہیں ہوسکی ہے۔
معاملے کی جانچ کر رہی ایس ا?ئی ا?کانشا شرما نے بتایا کہ 13 سالہ نابالغ لڑکی گجرات کے سورت کی رہنے والی ہے۔ اسی سال اگست میں لڑکی کملا نگر علاقے میں اپنی پھوپھی کے گھر شادی میں شامل ہونے ا?ئی تھی۔ یہیں پر رشتے کا بھائی لڑکی کے قریب ا?یا۔ وہ اسے گھمانے کے بہانے 25 اگست کو پاس کے ایک پارک لے گیا۔ یہاں اس نے پہلی مرتبہ لڑکی سے زیادتی کی۔ اس کے بعد وہ مسلسل ڈیڑھ مہینے تک نابالغہ سے زیادتی کرتا رہا۔ تقریباً ایک ہفتہ قبل لڑکی اپنے گھر سورت چلی گئی۔ وہاں پہنچنے کے بعد وہ خاموش رہنے لگی۔ دو تین دن تک اس نے کسی سے کچھ خاص بات چیت نہیں کی۔ پریشان والدین نے بیٹی سے بات چیت کی۔ تب جاکر معاملے کا خلاصہ ہوا۔ اس کو لیکر والد نے سورت کے لوکل تھانے میں ملزم کے خلاف ایف ا?ئی ا?ر درج کرائی۔ ایس ا?ئی شرما نے بتایا کہ سورت پولیس سے ملی کیس ڈائری کی بنیاد پر ایف ا?ئی ا?ر کر لی ہے۔ فی الحال ملزم کے بارے میں زیادہ جانکاری نہیں مل پائی ہے۔ جلد ہی ملزم کو گرفتار کر لیا جائے

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper