دنیا بھر سے

بینیٹ کی ماسکو میں پوتین سے ملاقات

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

ماسکو،۲۳؍اکتوبر- وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے دورے پراسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے روسی صدر ولادی میر پوتین سیآج روس کے شہر سوچی میں ملاقات کی۔
دونوں رہ ماؤں نے شام اور ایران کے امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون پربھی بات چیت کی گئی۔العربیہ اور الحدث چینلوں کیذرائع نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیروسی صر پوتین کو آگاہ کیا کہ تل ابیب شام پر اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھے گا جبکہ روسی صدر نے مطالبہ کیا کہ شام پر حملوں میں حکومتی اداروں اور بنیای ڈھانچے کو نشانہ نہ بنایا جائے۔روسی صدر نے بینیٹ کو یقین دلایا کہ روس اور اسرائیل کے شام کے حوالے سے بہت سے اختلافات ہیں لیکن اس کے ساتھ رابطے کے نکات بھی ہیں۔
العربیہ اور الحدث ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ پوتین نے اسرائیل کے وزیر اعظم کو ’’ ڈرون کے خطرے ‘‘ کا مقابلہ کرنے کے لیے تل ابیب کے ساتھ ایک ٹیم بنانے کے اپنے ارادے سے آگاہ کیا۔بینیٹ کے ساتھ اپنی بات چیت کے آغاز میں صدر پوتین نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی موجودہ سطح کو سراہا اور کہا کہ شام سمیت مشرق وسطیٰ میں روس اور اسرائیل کے کئی مفاات مشترک ہیں۔صدر پوتین نے اس ملاقات کو منفرد اور قابل اعتماد قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماسکو تل ابیب کے ساتھ تعلقات اور تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے اقدامات جاری رکھیگا۔ انہوں نے امید ظاہر کہ بینیٹ اپنے پیشرو نیتن یاھو کے طرز عمل پر کام جاری رکھے گا۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper