فن فنکار

جونی لیور بھی شاہ رخ خان کا ساتھ دینے میدان میں آگئے

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

ممبئی،۱۱؍اکتوبر-بالی ووڈ کے معروف کامیڈین اداکار جونی لیور نے بھی اس مشکل وقت میں شاہ رخ خان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔ان دنوں شاہ رخ خان اور اْن کے اہلخانہ ایک مشکل وقت سے گْزر رہے ہیں کیونکہ اداکار کے بڑے بیٹے آریان خان کو منشیات کیس میں گرفتار کرلیا گیا ہے، ایسے میں اداکار کے کروڑوں مداح اور ساتھی اداکار مختلف انداز میں اْن کا ساتھ دیتے نظر آرہے ہیں۔اب کامیڈین اداکار جونی لیور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ خان اور اپنی ماضی کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر بلاک بسٹر فلم ’کْچھ کْچھ ہوتا ہے‘ کے ایک سین کی ہے جس میں شاہ رخ خان اور جونی لیور نے آنکھوں پر کالا چشمہ لگایا ہوا ہے۔جونی لیور نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ’مضبوط رہنے‘ والا ایموجی بنایا یعنی وہ اس مشکل وقت میں شاہ رخ خان کو حوصلہ دیتے ہوئے مضبوط رہنے کی تلقین کررہے ہیں۔واضح رہے کہ ممبئی کی مقامی عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں آریان خان اور دیگر 2 افراد کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردی ہیں۔این سی بی نے گزشتہ اتوار کو کروز شپ پر ایک پارٹی کے دوران چھاپا مارکر آریان سمیت 18 افراد کو حراست میں لیا تھا۔این سی بی کا دعویٰ تھا کہ چھاپے کے دوران 13گرام کوکین،21 گرام چرس، ایم ڈی ایم اے کی 22 گولیاں، ایم ڈی 5 گرام اور ایک لاکھ 33 ہزار روپے کی نقد رقم تحویل میں لی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آریان خان پر این سی بی نے منشیات کے استعمال کا الزام لگایا تھا ،جس سے پہلے شاہ رخ کے صاحبزادے نے انکار کیا اور بعدازاں اس کا اعتراف کرلیا۔این سی بی کے چھاپے میں پکڑے گئے افراد میں آریان خان کے قریبی دوست ارباز مرچنٹ، نوپور سریکا، اسمیت سنگھ، موہک جسوال، وکرانت چھوکر اور گومیت چوپڑا و دیگر شامل ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper