کھیل

سوشل میڈیا ٹرولس پر میکس ویل کو آیا غصہ

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

شارجہ، 12اکتوبر- ۔رائل چیلنجرس بنگلور کو کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے خلاف ایلیمنیٹر میچ میں 4 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس شکست کے ساتھ ہی بنگلورو کا آئی پی ایل ٹرافی جیتنے کا خواب ایک بار پھر ادھورا رہ گیا۔آرسی بی کی ہار کے بعد آسٹریلیائی آل راونڈر ڈینیل کرسچن اور ان کی حاملہ ساتھی جارجیا ڈن کوآن لائن بدسلوکی کا شکار ہونا پڑا۔ دراصل سوشل میڈیا پر شائقین نے ان دونوں کا مذاق اڑایا اور انہیں خوب ٹرول بھی کیا۔ میکس ویل نے آئی پی ایل 2021 میں آر سی بی کے سفر کے اختتام کے بعد سوشل میڈیا ٹرولنگ پر ایک طویل پوسٹ لکھ ڈالی ہے۔میکسویل نے لکھا ، ‘یہ آر سی بی کے لیے اچھا سیزن رہا ہے۔ ہم وہاں تک نہیں پہنچ سکے جہاں تک ہمیں پہنچنا تھا ، لیکن یہ اس سے اس حقیقت کو جھٹلایا نہیں جا سکتا کہ ہمارے لئے یہ سیزن کافی اچھا رہا۔ سوشل میڈیا پر جو کچھ گندگی مچی ہوئی ہے اسے دیکھنا بہت برا ہے۔ ہم سب انسان ہیں ، جو ہر روز اپنا بہترین دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ گندگی پھیلانے سے اچھاہے کہ ایک بہتر انسان بنیں۔ سچے مداحوں کا تہہ دل سے شکریہ۔
کچھ گھٹیا لوگ ہیں جو سوشل میڈیا کو گھٹیا بناتے ہیں ، یہ قابل قبول نہیں ، براہ کرم ان کی طرح مت بنیئے‘‘۔گلین میکسویل نے ان مداحوں پر طنز کیا جنہوں نے ڈین کرسچن اور ان کے ساتھی کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے اور مداحوں کے اس رویے پر ان کی سرزنش بھی کی۔ میکس ویل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا – یہ سیزن آر سی بی کے لیے اچھا رہا ہے۔اس کے بعد کئے گئے ایک اور ٹویٹ میں میکسویل نے کہا ۔ اگر آپ میرے کسی ساتھی کھلاڑی یا دوست کو سوشل میڈیا پر گالیاں دیں گے۔
تو آپ کو تمام لو گ بلاک کر دیں گے ۔ ایسے میں ایک خوفناک انسان بننے کا کیا مطلب ہے ۔ ویسے لوگوں کے لئے معافی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper