کھیل

غدرکے بعد پھر ساتھ نظر آئے گی سنی دیول اورامیشاپٹیل کی جوڑی

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

ممبئی،14اکتوبر(ایم ملک)2001 فلم غدرایک پریم کتھا کے بعد، اداکار سنی دیول اور اداکارہ امیشا پٹیل ایک بار پھر بڑے پردے پر ایک ساتھ اسکرین شیئرکرتے نظر آئیں گے ۔اطلاعات کے مطابق فلم غدر کے بعد اب سنی دیول فلم غدر 2 لانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ سنی نے بدھ کے روز ایک سوشل میڈیا پر ایک پوسٹر شیئر کیا ، جس پر 2 لکھا گیا ہے اور ساتھ ہی پوسٹر پر لکھاہواہے کتھا آگے بڑھے گی ۔ اس پوسٹر کو شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ اداکار نے یہ بھی بتایا کہ کل وہ ایک بڑا اعلان کریں گے۔ سنی دیول کے علاوہ یہ پوسٹر اداکارہ امیشا پٹیل اور فلمساز انیل شرما نے بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ ساتھ ہی یہ پوسٹر منظر عام پر آنے کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ سنی دیول کل اپنی فلم غدر 2 کا اعلان کریں گے۔قابل ذکر ہے کہ سنی دیول ، امیشا پٹیل کی لواسٹوری پرمبنی فلم غدر باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی تھی۔ فلم کی ہدایات انیل شرما نے دی تھیں۔ اب تینوں ایک بار پھر ایک ساتھ کام کرنے جا رہے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper