کھیل

ماضی کی کارکردگی کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہئے : وارنر

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

دبئی ، 13 اکتوبر- آسٹریلیائی سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ انہیں ٹورنامنٹ کے بیچ میں ہی اچانک سن رائزرس حیدرآباد کی کپتانی سے ہٹائے جانے سے پہلے اس کی اصل وجہ کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔ میرے لئے یہ مایوس کن تھا کہ مجھے بتایا ہی نہیں گیا کہ بطور کپتان کیوں ہٹایا گیا۔ فارم کی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا تو یہ مشکل ہے کیونکہ ماضی کی کارکردگی کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہئے۔ سن رائزرس نے وارنر کو ٹورنامنٹ کے بیچ میں ہی کپتانی سے ہٹادیا تھا ۔ ٹیم منیجمنٹ نے وارنر کی جگہ پر کین ولیمسن کو کپتانی سونپ دی تھی ۔ یو اے ای میں آئی پی ایل 2021 کے دوسرے مرحلے کے دوران وارنر نے سن رائزرس کے سات میچوں میں سے صرف دو میں شرکت کی تھی ۔ وارنر اس بات سے ناراض تھے کہ انہیں کپتانی کے عہدے سے برخواست کیا گیا تھا۔
لیکن انہوں نے اس بات پر بھی دکھ ظاہر کیا کہ سیزن کے دوران ان کے ساتھ کیسا برتاؤ کیا گیا۔ 2016 کا خطاب جیتنے اور آٹھ سیزن میں ان کے لئے 4000 سے زیادہ رن بنانے کے بعد وارنر کو محسوس ہوا کہ ان سے ٹیم انتظامیہ کو جواب چاہئے لیکن انہیں یقین نہیں تھا کہ وہ اس طرح کا فیصلہ کریں گے۔ سن رائزرس کے ساتھ کھیلتے ہوئے اپنے گزشتہ سات سیزن میں ہر ایک میں وارنر کا39 سے زیادہ کا اوسط تھا ۔ ساتھ ہی ساتھ ان سات میں سے چھ میں 140 سے زائد کا اسٹرائیک ریٹ تھا۔
تاہم 2021 میں ، وارنر نے اپنی بلے بازی سے مایوس کیا۔ اس دوران انہوں نے آٹھ اننگز میں 24.37 کی اوسط اور 107.73 کے اسٹرائیک ریٹ سے صرف 195 رنز بنائے۔وارنر نے اسپورٹس ٹوڈے سے کہا ، دیکھو ، میں 100 فیصد یقین نہیں ہوں ۔
ٹیم مالکوں کے لیے انتہائی احترام کے ساتھ میں یہ کہہ رہا ہوں کہ ٹریور بیلس ، وی وی ایس لکشمن ، ٹام موڈی اور مرلی دھرن کے ذریعہ جب کوئی فیصلہ کیا جاتا ہے، تو اس پر اتفاق رائے ہونا چاہیے۔ آپ نہیں جانتے کہ کون آپ کے حق میں تھا اور کون آپ کے خلاف۔
دن کے اختتام پر آپ کو بتایا جاتا ہے کہ آپ نہیں کھیل رہے ہیں۔ وارنر نے مزید کہا ، میرے لیے مایوس کن بات یہ تھی کہ مجھے نہیں بتایا گیا کہ مجھے بطور کپتان کیوں ڈراپ کیا گیا۔ مجھے لگتا ہے کہ اگر آپ فارم پر جانا چاہتے ہیں تو یہ مشکل ہے کیونکہ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ آپ نے جو کچھ بھی ماضی میں کیا ہے اس کی وجہ سے آپ ایسے فیصلہ کرنے کے لئے آگے نہیں بڑھ سکتے۔”ایسا لگتا ہے کہ وارنر نے تسلیم کرلیا ہے کہ سن رائزرس سے آگے بڑھنے کا وقت ہے۔ حال ہی میں انہوں نےانسٹاگرام پوسٹ میں ٹیم کے مداحوں کو ایک عظیم سفر” پر تعاون کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔وارنر نے کہا کہ کبھی کبھی آپ کو لگتا ہے کہ آپ ایک فرنچائیزی کے ذریعہ ری ٹین نہیں کیئے جائیں گے۔ میرے نقطہ نظر سے ، میں دیکھ سکتا تھا کہ اب ویسا ہی ہونے والا ہے اور یہ سوشل میڈیا پر شائقین کے لئے شکریہ ادا کرنے کا مناسب وقت تھا۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper