فن فنکار

مس یونیورس انڈیا مقابلے میں دوسری رنر اپ رہ چکی ہیں پوجا ہیگڈے

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

سالگرہ خصوصی 13 اکتوبر: ممبئی،12اکتوبر- فلمی اداکارہ اور ماڈل پوجا ہیگڈے کو آج کسی شناخت کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے نہ صرف بہت کم وقت میں فلم انڈسٹری میں اپنی خاص جگہ بنائی بلکہ شائقین کے دل بھی جیت لیے۔ 13 اکتوبر 1990 کو ممبئی میں پیدا ہونے والی پوجا کو بچپن سے ہی ماڈلنگ کا شوق تھا۔ اپنی ابتدائی تعلیم کے دوران پوجا نے کئی مقابلوں میں حصہ لیا۔ پوجا نے اس دلچسپی کو اپنا جنون بنا لیا۔ پوجا سال 2009 میں مس انڈیا فیمینا میں بھی حصہ لے چکی ہیں ، لیکن وہ اس مقابلے میں زیادہ ترقی نہیں کر سکیں۔ اس کے باوجود پوجا نے ہمت نہیں ہاری۔ انہوں نے 2010 میں دوبارہ مس یونیورس انڈیا مقابلے میں حصہ لیا اور دوسری رنر اپ منتخب ہوئیں۔
اس کے بعد پوجا کئی میگزین کے سرورق پر شائع ہوئی۔
اس کے ساتھ ہی پوجا کو کئی جنوبی فلموں میں اداکاری کی پیشکش بھی آنا شروع ہو گئی۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز تامل فلم موگموڈو سے کیا۔ اس کے بعد پوجا نے کئی جنوبی فلموں میں کام کیا۔ ہندی ، انگریزی ، تمل ، تیلگو اور کنڑا زبانوں کا اچھا علم رکھنے والی پوجا نے 2016 میں ہریتک روشن کے مقابل فلم موہنجو دڑو سے بالی وڈ میں قدم رکھا۔ حالانکہ پوجا زیادہ تر جنوبی فلموں میں سرگرم ہے۔ پوجا 2019 میںفرہاد سامجی کی کامیڈی کی ملٹی اسٹارر فلم ہاؤس فل 4 میں نمودار ہوئی جو باکس آفس پر ہٹ رہی۔پوجا سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹو ہے۔ پوجا ہیگڈے جلد ہی رومانٹک ڈرامہ فلم رادھے شیام میں اداکار پربھاس کے مقابل نظر آئیں گی۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper