ریاست

مودی حکومت جدیدہندوستان کی تعمیر کے لیے مسلسل کوشاں : نڈا

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی ، 13 اکتوبر ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جے پی نڈا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جدیدہندوستان کی تعمیر کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔بھارت کو پانچ ٹریلین معیشت بنانے کی سمت میں پی ایم گتی شیل کا افتتاح مودی سرکار کیعزم اور حکومت کی منظم منصوبہ بندی کو ظاہر کرتا ہے۔
نڈا نے بدھ کو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ،107لاکھ کروڑ کے پروجیکٹ پی ایم گتی شکتی کے ذریعے بہتر رابطہ،بہتر صنعتی ترقی اور بہتر شہریوں سہولتیں تیارہوںگی۔ روزگار ، خواتین کو بااختیار بنانے ، غریبوں ، پسماندہ ، محروم اور استحصال زدہ طبقات کے بہتر مستقبل کو یقینی بنا نے کی سمت میں یہ میل کا پتھر ثابت ہوگا۔
قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پی ایم گتی شکتی یوجنا کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے ملک میں روزگار پیدا کرنے کے مقصد سے اس سال 15 اگست کو لال قلعہ سے اس اسکیم کو شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس 100 کروڑ روپے کی گتی شکتی یوجنا کے ذریعے ملک کے لاکھوں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper