کھیل

مینٹور دھونی کچھ اس طرح بلے بازوں کی کرارہے ہیں تیاری

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

دبئی، 23اکتوبر ۔ٹی ۔20 ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیاکو 24 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرنا ہے۔ ٹیم اس بڑے میچ کے لیے بھرپور تیاری کر رہی ہے۔
اس ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم سے بطور مینٹور وابستہ ہوئے سابق کپتان ایم ایس دھونی گیند باز سے لے کر بلے باز تک، سب کو تیار کرنے میں مصروف ہیں۔ حال ہی میں، ماہی کو ایشان کشن اور رشبھ پنت کو وکٹ کیپنگ کی کلاسز دیتے ہوئے دیکھا گیا تھا اور اب دھونی بلے بازوں کی غلطیوں پر نظر رکھنے کے لیے تھرو ڈاون اسپیشلسٹ کے اوتار میں نظر آئے ہیں۔بی سی سی آئی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پران کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں دھونی تھرو ڈاؤن اسپیشلسٹ کے کردار میں نظر آرہے ہیں اور بلے بازوں کو پریکٹس کراتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ٹیم انڈیا سے وابستہ ہونیکے بعد ماہی میدان میں کافی سرگرم ہیں اور وہ ہر کھلاڑی کے کھیل پر نظر رکھ رہے ہیں۔ دھونی آئی پی ایل۔ 2021 میں چنئی سپر کنگس کے نام اپنی کپتانی میں چوتھا آئی پ ایل خطاب کرانے کے بعد ٹیم انڈیا سے وابستہ ہوئے ہیں۔ اب تک کھیلے گئے دونوں وارم اپ میچوں میں ٹیم انڈیا کی کارکردگی زبردست رہی ہے۔ ٹیم نے پہلے انگلینڈ اور پھر آسٹریلیا کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دی تھی۔اس ٹی ۔20 ورلڈ کپ میں ایک مینٹور کے طور پر دھونی کا کردار بہت اہم مانا جا رہا ہے اور خود کپتان وراٹ کوہلی نے اعتراف کیا ہے کہ ماہی کی موجودگی سے ٹیم کو بہت فائدہ ہوگا۔ دھونی کے بارے میں وراٹ نے ٹورنامنٹ شروع ہونے سے ٹھیک پہلے کہا تھا،’ان کے پاس کافی تجربہ ہے۔ وہ خود بھی اس ماحول میں آنے کے لیے بے تاب ہے۔ جب سے ہم نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تب سے وہ ہمارے سرپرست رہے ہیں اور انہوں نے اس کردار کوٹیم میں رہنے تک بخوبی ادا کیا ہے۔ ان نوجوان کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہوگا جو پہلی بار اتنا بڑا ٹورنامنٹ کھیلنے آئے ہیں۔ پیچیدہ مسئلے کے خلاف ان کی نظریں اور پریکٹس کے دوران ان کے مشورے، ہمارے کھیل میں کم از کم ایک سے دو فیصد تک بہتری آئے گی۔ ہم اس کی موجودگی سے ہم بہت خوش ہیں۔ ان کی موجودگی سے نہ صرف ہمارے حوصلے میں اضافہ ہوگا بلکہ اعتماد بھی بڑھے گا‘۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper