کھیل

نئے رنگ میں نظر آئے گی ٹیم انڈیا ، ورلڈ کپ کے لیے جرسی لانچ

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی ،13اکتوبر۔ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم انڈیا کی جرسی لانچ کر دی گئی ہے۔ بی سی سی آئی نے بدھ کو ٹیم انڈیا کی جرسی لانچ کی۔ بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز 24 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف میچ سے کرے گا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے منتخب بھارتی کھلاڑی اس وقت متحدہ عرب امارات میں ہیں اور آئی پی ایل 2021 میں حصہ لے رہے ہیں۔ویراٹ کوہلی ، روہت شرما ، کے ایل راہل ، رویندرا جڈیجہ اور جسپریت بمر ہ کو بی سی سی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹویٹ میں نئی جرسی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ ٹیم انڈیا نے پچھلے سال کے آخری سال 1992ورلڈ کپ کے پیٹرن جیسے والی جرسی پہننی شروع کی تھی۔ ٹیم انڈیا کی نئی جرسی نے اسے ری پلیس کیا ہے ۔ ایم پی ایل اسپورٹس ہندوستانی ٹیم کا آفیشل کٹ اسپانسر ہے۔ ٹیم انڈیا کی اس کٹ کو ‘ بلین چیئرز جرسی’ کا نام دیا گیا ہے۔بی سی سی آئی نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا ، ‘پیش ہے بلین چیئرز جرسی ۔ یہ جرسی اربوں مداحوں کی خوشیوں سے متاثر ہے۔ ٹیم انڈیا کی جرسی گہرے نیلے رنگ کی ہے۔ اس میں سامنے کی طرف لہریں بنائی گئی ہیں۔ بھگوا رنگ کے سامنے ٹیم انڈیا لکھا گیاہے۔ ٹیم انڈیا 14 سال سے ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی کا انتظار کر رہی ہے۔ مہندرا سنگھ دھونی کی قیادت میں ٹیم انڈیا نے 2007 میں پاکستان کو فائنل میں شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ ٹائٹل جیتا تھا۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper