کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ:ہندستانی ٹیم میںمزید2نیٹ بالر شامل

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی، 13 اکتوبر- جاری انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل 2021) میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اویش خان اور کے کے آر کے وینکٹیش ایئر کو بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ٹورنامنٹ ختم ہونے کے بعد یو اے ای میں رہنے کو کہا۔یہ دونوں ورلڈ کپ ٹیم میں بطور نیٹ بولر شامل ہوں گے۔ اس سے پہلے جموں و کشمیر کے عمران ملک کو بھی بطور نیٹ بالر شامل کیا گیا ہے۔ واضح کریں کہ یہ تینوں بطور اسٹینڈ بائی کھلاڑی شامل نہیں ہیں۔ شریس ایئر، شاردول ٹھاکر اور دیپک چہر اصل ٹیم میں منتخب ریزرو کھلاڑی ہیں۔ باقی ٹیموں کی طرح ہندوستان کے پاس بھی 15 اکتوبر تک ورلڈ کپ اسکواڈ میں تبدیلیاں کرنے کا وقت ہے۔بتادیں کہ اویش خان اس سال کے شروع میں بھی ہندوستانی ٹیم کے ساتھ انگلینڈ گئے تھے۔ پھر اسے آئی پی ایل کے پہلے مرحلے میں بہتر کارکردگی دکھانے کے بعد انگلینڈ لے جایا گیا، لیکن پھر انہیں چوٹ کی وجہ سے ہندوستان واپس آنا پڑا لیکن وینکٹیش ایئر کا بطور نیٹ بولر انتخاب حیران کن ہے کیونکہ وہ زیادہ بلے باز ہیں۔ اویش کی کارکردگی دہلی کیپیٹلز کے لیے اب تک بہت خاص رہی ہے۔ اور وہ ٹیم کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ہیں۔ اویش نے اب تک 15 میچوں میں 23 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس کا اکنامک ریٹ 7.50 ہے۔ اور اس کاکردگی نے انہیں ورلڈ کپ میں نیٹ بولر کا مقام دیا۔ اگر اویش اسی طرح پرفارم کرتے رہے تو وہ دن دور نہیں جب وہ ٹیم انڈیا کی جرسی میں نظر آئیں گے۔گھریلو کرکٹ میں مدھیہ پردیش کی جانب سے کھیلنے والے ایئر نے 2015 میں ریاست کے لیے لسٹ اے اور ٹی 20 کرکٹ کھیلنا شروع کیا۔ وہیں اس کے تین سال بعد اس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں قدم رکھا۔ آئی پی ایل کے پہلے مرحلے میں شاید ہی کوئی اسے جانتا ہو، لیکن دوسرے مرحلے میں اس کی کارکردگی کے بعد، وینکٹیش سب کی نظرمیں آگئے۔کے کے آر کے لیے اس کی بیٹنگ نے سب کو متاثر کیا۔ ایئر نے اب تک 8 میچوں میں 123.25 کے اوسط سے 265 رنز بنائے ہیں۔ ساتھ ہی اس نے 7.3 اوورز میں تین وکٹیں بھی حاصل کی۔تاہم یہ انتخاب یقینی طور پر حیران کن ہے کیونکہ اگر صرف ایک خالص باؤلر ہی لیا جانا تھا۔
تو پھر ہرشل پٹیل یا کوئی دوسرا بالر کیوں نہیں جس نے آئی پی ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لی۔ اس سے یہ بات واضح ہے کہ بی سی سی آئی یا ٹیم مینجمنٹ کی وینکٹیش کے حوالے سے منصوبہ بندی اس سے کہیں زیادہ ہے۔ ایئر کسی دوسرے پلان میں ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں، بولنگ میں نہیں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper