ملک بھر سے

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ’آگ‘ کا بھڑکنا جاری

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی ، 23 اکتوبر- مہنگا ہو گیا۔ آج کے اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی میں پٹرول 107.24 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 95.97 روپے فی لیٹر کی تاریخی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔بدھ کے روز ان دونوں کی قیمتوں میں 35-35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔ آج کے اضافے کے بعد ممبئی میں پٹرول 113.12 روپے اور ڈیزل 104 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔ مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں پٹرول 115.90 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 105.27 روپے فی لیٹر، پٹنہ میں پٹرول 110.84 روپے اور ڈیزل 102.57 روپے فی لیٹر، بنگلور میں پٹرول 110.98 روپے اور ڈیزل 110.98 روپے فی لیٹر ہے۔ رانچی میں پٹرول کے ساتھ ڈیزل نے بھی سنچری بنائی ہے۔ پٹرول 101.56 روپے اور ڈیزل 101.27 روپے فی لیٹر ہے۔ نوئیڈا، دہلی این سی آر میں پٹرول کی قیمت 104.42 روپے اور ڈیزل کی قیمت 96.62 روپے فی لیٹر ہے۔ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرچکی ہے اور دیگر شہروں میں ڈیزل بھی سنچری کی طرف بڑھ رہا ہے۔ کچھ شہروں میں ڈیزل 100 روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ اس مہینے میں اب تک 23 دنوں میں سے میں 18 دن اضافہ ہوا ہے۔ اس ماہ پٹرول 5.60 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 6.20 روپے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت اب بھی بلند سطح پر برقرار ہے۔ ہفتے کے آخر میں گزشتہ روز امریکی مارکیٹ میں تیزی رہی۔ برینٹ کروڈ 0.92 ڈالر سے بڑھ کر 85.53 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل 1.09 ڈالر بڑھ کر 82.50 ڈالر فی بیرل رہا۔ پچھلے ہفتے بھی ان دونوں ایندھنوں میں تقریبا تین فیصد اضافہ دیکھا گیا تھا۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper