ریاست

کھلینی ڈوڈہ سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک۔

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

ڈوڈہ،24اکتوبر، خطہ چناب کی سڑکوں پر بالخصوص بٹوت کشتواڑ قومی شاہراہ پر سڑک حادثات کا نا تھمنے والا سلسلہ جاری ہے۔ ڈوڈہ کے کھلینی نالے میں اتوار کی صبح ایک ماروتی کار زیر نمبر JK02T -5058 جو ڈوڈہ کی طرف جا رہی تھی۔لیکن ڈوڈہ پہنچنے سے قبل ہی کھلینی نالے میں ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر دو سو فِٹ گہرے نالے میں جاگری۔جس کے نتیجہ میں ایک شخص کی موقع پر موت واقع ہو گئی۔موصول اطلاعات کے مطابق سڑک کا یہ حادثہ ڈوڈہ صدر مقام سے پانچ کلو میٹر دور شمال مشرقی علاقہ کھلینی نالے میں پیش آیا۔حادثہ کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگوں کے علاوہ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاش کو میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا۔جہاں قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کیا گیا۔حادثہ میں جاں بحق ہونے والے کی شناخت عاشق حسین شاہ ولد غلام شاہ سکنہ اکرم آباد ڈوڈہ طور ہوئی ہے۔واضح رہے کہ کھلینی نالے میں ایک ماہ کے اندر یہ چوتھا سڑک حادثہ ہے جس میں چھ افراد سے زائد کی موت واقع ہوئی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper