اسٹاک مارکیٹ نئی بلندیوں پر ، سینسیکس نے 61 ہزار پوائنٹس عبور کیا۔

نئی دہلی ، 14 اکتوبر ۔ بھارتی اسٹاک مارکیٹ نے مسلسل دوسرے دن تاریخ کا بلند ترین ریکارڈ قائم کیا۔ بی ایس ای اور این ایس ای دونوں اسٹاک ایکسچینج انڈیکس نے آج نئی بلندیوں پر پہنچ کر کاروبار شروع کیا۔ ابتدائی ریکارڈ قائم کرنے کے بعد ، یہ دونوں انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران بڑھتے چلے گئے اور آل ٹائم بلندیوں کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ سینسیکس نے آج بلندیوں کا ایک اور ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 61 ہزار کا ہندسہ عبور کیا۔ سینسیکس اور نفٹی انڈیکس دونوں نے ریکارڈ اونچی سطح پر کھلنے کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔
بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای)کا سینسیکس نے آج نئے ریکارڈز کی تاریخی بلندیوں کو متعارف کرایا ہے جس سے کاروباری سطح 351.77 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 61ہزار،088.82 پوائنٹس پرپہنچ گیاہے۔ ٹریڈنگ کے پہلے 10 منٹ میں سنسیکس422.43 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 61ہزار،159.48 ہائی پوائنٹس پر پہنچ گئے ۔ تاہم تھوڑی ہی دیر بعد سنسیکس 145.25 نیچے گرکر 61ہزار،014.23 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔لیکن اس کے بعد خریداری نے ایک بار پھر سینسیکس کو رفتار دی اور سینسیکس اوپر کی جانب بڑھنے لگا۔ اسٹاک مارکیٹ کی ٹریڈنگ میں اب تک مسلسل خرید و فروخت کا مرحلہ رہا ہے۔ جس کی وجہ سے سینسیکس اوپر کی طرف اور کبھی نیچے کی طرف برقرار رہا۔ خرید و فروخت کے درمیان ، سینسیکس دوپہر 11 بجے 394.55 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 61ہزار،131.60 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
سنسیکس کی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی111.10 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 18ہزار،272.85 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر کاروبار کی شروعات کی ۔آج کی ٹریڈنگ کے دوران ، نفٹی میں پہلے 1 گھنٹے کے لیے اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل خرید و فروخت کی وجہ سے ، اوپر نیچے کی کیفیت رہی۔ لیکن صبح سوا دس بجے کے بعد تیز خریداری شروع ہونے کی وجہ سے ، نفٹی نے بھی تیز رفتار کے ساتھ آگے بڑھنا شروع کیا۔ خرید میں اس اضافہ کی وجہ سے، نفٹی 11 بجے 142.15 پوائنٹس کی چھلانگ کے ساتھ18303.70 کی ریکارڈ سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔