آئی پی ایل 2021کے پورے سیزن میں ٹیم کے ذریعہ دکھائے گئی کردار پر فخر ہے: کوہلی

شارجہ ، 12 اکتوبر ۔ رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے کپتان وراٹ کوہلی نے کہا کہ انہیں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2021 سیزن میں ٹیم کے ذریعہ دکھائے گئے کردار پر فخر ہے۔ پیرکے روز شارجہ میں آئی پی ایل کے ایلیمینیٹر میں آر سی بی ٹیم کو کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کے خلاف چار وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کوہلی نے میچ میں 33 گیندوں پر 39 رن بنائے ، لیکن یہ کافی نہیں تھا ۔کوہلی نے ٹویٹ کیا ، “یہ نتیجہ ہم نہیں چاہتے تھے ، لیکن مجھے پورے ٹورنامنٹ میں لڑکوں کے ذریعہ دکھائے گئے کیریکٹر پربہت فخرہے ۔ ہمارے لیے ایک مایوس کن انجام رہا لیکن ہم اپنے سر کو بلند رکھ سکتے ہیں۔ تمام شائقین ، انتظامیہ اور معاون اسٹاف کو آپ کے مسلسل تعاون کے لیے شکریہ‘‘۔ کے کے آر کے خلاف ناک آؤٹ میچ ہارنے کے بعد پیر کے روزفرنچائز کے کپتان کی حیثیت سے وراٹ کوہلی کا سفر اختتام پذیر ہوگیا۔
ش جب متحدہ عرب امارات کی آئی پی ایل 2021 کی لیگ دوبارہ شروع ہوئی تو کوہلی نے اعلان کیا تھاکہ وہ جاری ایڈیشن کے بعد فرنچائز کی کپتانی کے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔کوہلی کو 2013 میں رائل چیلنجرس کے باقاعدہ کپتان بنائے گئے تھے اور 2008 میں آئی پی ایل کے آغاز کے بعد سے بطور کھلاڑی وہ فرنچائز ی کا حصہ ر ہے ہیں۔وراٹ کوہلی کی قیادت میں ، آر سی بی 2016 میں آئی پی ایل کے فائنل میں پہنچا تھا اور اسی ایڈیشن میں کوہلی نے ایک سیزن میں ایک بلے باز کے طور پر سب سے زیادہ رن بنائے تھے۔ کوہلی آئندہ ٹی۔ 20 ورلڈ کپ کے بعد بھارتی ٹیم کی کپتانی کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیں گے۔دریںاثنا اس میچ میں یہ تیسرا موقع تھا کہ امپائر شرما کو اپنا فیصلہ تبدیل کرنا پڑا۔ اس سے قبل آر سی بی کی بیٹنگ کے دوران بھی ان کے دو فیصلے غلط ثابت ہوئے۔ شہباز احمد کو پہلے 16 ویں اوور کے دوران ایل بی ڈبلیو آؤٹ دے دیا گیا۔ ریویوکے دوران پتہ چلا کہ گیند بیٹ سے لگ کر گئی ہے۔ ایک اورخراب فیصلہ 20 ویں اوور میں لیا گیا جب ہرشل پٹیل کھیل رہے تھے۔
ان کا بیٹ بھی گیند سے لگاتھا اور انہیں بھی آؤٹ قرار دیا گیا ۔ اس ناقص امپائرنگ کی وجہ سے آر سی بی کے 2 رن کم ہوگئے۔بتادیں کہ ٹاس جیتنے کے بعد آر سی بی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 138 رن بنائے۔ جواب میں کے کے آر نے 19.4 اوور میں 6 وکٹوں پر 139 رن بنائے اور جیت حاصل کر لی ۔