خواتین کی بگ بیش لیگ سے دستبردارہوئیں راچیل ہینس

سڈنی ، 13 اکتوبر۔ آسٹریلیاکی ٹی۔ ٹوئنٹی کی نائب کپتان اور سڈنی تھنڈر کی کپتان راچیل ہینس نے اپنے بیٹے ہیوگو کی پیدائش کے بعد پوری ویمن بگ بیش لیگ (ڈبلیو بی بی ایل) سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہینس نے سال کے آغاز میں تھنڈر کی انتظامیہ کو مشورہ دیا کہ وہ ٹورنامنٹ کے ابتدائی دور میں میٹرنٹی لیو لیں گی کیونکہ وہ اس دوران ماں بننے ولی ہیں۔حالانکہ بیٹے کی پیدائش کے علاوہ ہینس کے سامنے کئی چیلنجوں کا سامنا ہیجس نے ان کی تھنڈر ٹیم میں شمولیت کو کافی پیچیدہ بنا دیا ہے۔ ان میں ٹورنامنٹ کے ڈھانچے میں کووڈ۔19کے لئے نافذ کی گئیںتبدیلیاں اور دو ہفتہ کا مشکل قرنطینہ شامل ہے۔اس کے علاوہ لیگ سے دستبرداری کی دوسری اہم وجوہات میں ان کی ہیمسٹرنگ انجری ہے جو انہیں بھارت کے خلاف میچ کے دوران آئی تھی۔ ہینس نے ایک ویڈیو کال کے ذریعے ٹیم کو بتایا کہ والدین بنناان کے اوران کے ساتھی لیا کے لیے ایک “ناقابل یقین تجربہ” ہے۔ہینس نے کہا ، “میں ٹیم کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں ، لیکن لیا اور ہیوگو کو اتنے طویل عرصے کے لئے اس سطح پر چھوڑنا ہمارے لئے ایک خاندان کے طور پر مناسب نہیں ہوگا‘‘۔انہوں نے کہا کہ میں نے تمام کھلاڑیوں اور عملے سے بات کی ہے۔
اور وہ میرے فیصلے کی بہت حمایت کی ہے۔