دھنش نے نیشنل ایوارڈ جیتنے کے بعد مداحوں کے ساتھ خوشیاں بانٹیں

ساؤتھ کے سپر اسٹار دھنش کو پیرکے روز منعقدہ 67ویں نیشنل فلم ایوارڈس میں نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہیں یہ ایوارڈ فلم ‘اسورن’ میں ان کی شاندار اداکاری پر دیا گیا۔ وہیں اس تقریب میں ان کے سسر اور تجربہ کار اداکار رجنی کانت کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
یہ ایوارڈ ملنے کے بعد اب دھنش نے مداحوں کے ساتھ اپنی خوشیاں شیئر کی ہے۔ انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اداکار رجنی کانت کے ساتھ روایتی لباس میں ہاتھ میں میڈل پکڑے نظر آرہے ہیں۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے دھنش نے لکھا -جس اسٹیج پر میرے تھلائیورپروقار دادا صاحب پھالکے ایوارڈ جیت رہے تھے، اسی اسٹیج پر بہترین اداکار کا نیشنل ایوارڈ جیتنا میرے لیے ناقابل بیان تھا۔ مجھے یہ اعزاز دینے کے لیے نیشنل ایوارڈ جوری اور مسلسل تعاون کے لیے میڈیا کا شکریہ‘۔
شائقین اس تصویر کو بے حد پسند کر رہے ہیں اور دونوں فنکاروں کو مبارکباد دے رہے ہیں۔