راج گڑھ: درخت سے پھانسی لگا کر نوجوان نے کی خودکشی

راج گڑھ، 23 اکتوبر ۔ بھوج پور تھانہ علاقے کے موضع بورداشری میں رہنے والے 38 سالہ نوجوان نے نامعلوم وجوہ سے چچا کے باڑے میں املی کے درخت سے گمچھا باندھ کر خودکشی کر لی۔ پولیس نے بروز ہفتہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش رشتہ داروں کو سپرد کی اور معاملے میں مرگ قائم کرکے جانچ شروع کر دی ہے۔
تھانہ انچارج اودھیش سنگھ تومر کے مطابق گزشتہ رات موضع بورداشری ساکن گنگا رام (38) ولد بدری لال تنور نے اپنے چچا باپو لال تنور کے باڑے میں املی کے درخت سے گمچھا باندھ کر خودکشی کر لی۔ مہلوک کے بھائی انار سنگھ کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے موقع سے لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال پہنچایا۔ نوجوان نے کن حالات میں خودکشی کا قدم اٹھایا، اس کا خلاصہ نہیں ہوسکا ہے۔ فی الحال پولیس نے مرگ قائم کرکے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔