ریلائنس ریٹیل نے سہ ماہی میں 813 نئے اسٹورکھولے

نئی دہلی 23 اکتوبر – مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس ریٹیل نے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں 813 اسٹور کھولےجس سے اس کے ملک بھر میں کل 13635 اسٹورہوگئےہیں، جو3 کروڑ 73 لاکھ مربع فٹ میں پھیلے ہوئے ہیں۔ریلائنس انڈسٹریز کے کل دیر شام جاری سہ ماہی مالیاتی حساب وکتاب میں کہا گیا ہے کہ ریلائنس ریٹیل کی فروخت میں زبردست اضافہ ہوا ہے، فروخت کے اعداد و شمار کووڈ سے پہلے کے اعداد و شمارسے آگئے نکل گئے۔ کمپنی کی مجموعی آمدنی گزشتہ سال کی سہ ماہی کے مقابلے میں دوسری سہ ماہی میں 10.5 فیصد بڑھ کر 45426 کروڑ روپے پرپہنچ گئی اور خالص منافع میں بھی 74.2 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں ملا۔ اب یہ 1695 کروڑ روپے ہوگیا ہے۔اسٹورز کے ساتھ ریلائنس ریٹیل نے اپنے گوداموں اور سپلائی چین کو بھی مضبوط کیا ہے۔ کمپنی نے 25 لاکھ مربع فٹ پر پھیلے 86 نئے گودام اور سپلائی مراکز قائم کیے ہیں۔ کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ جیسے جیسے کووِڈ پابندیوں میں نرمی دی گئی اور کاروبار میں تیزی کی امید بڑھی، کمپنی نے اسٹورز اور بنیادی ڈھانچے کی توسیع پر زوردیناشروع کیا۔