سابق صدر ریاست ڈاکٹر کرن سنگھ نے جلد انتخابات کا حکومت سے مطالبہ کیا۔

جموں،14 اکتوبر-، تجربہ کار سیاستدان اور سابق صدر ریاست ڈاکٹر کرن سنگھ نے جموں و کشمیر میں سیاسی عمل کو جلد از جلد شروع کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ ایل جی اور یو ٹی انتظامیہ کا نظام عمل ایک مکمل عوامی حکومت کا متبادل نہیں ہو سکتا۔ اس بات کو برقرار رکھتے ہوئے کہ حد بندی کا عمل غیر ضروری طور پر طویل نہیں ہونا چاہیے ، ڈاکٹر کرن سنگھ نے کمیشن سے درخواست کی کہ وہ اس مشق کو مکمل کرنے کے لیے اپنا ٹائم شیڈول طے کرے۔ انہوں نے کہا ، “ایک بار جب یہ عمل مکمل ہوجائے اور جموں کشمیر میں ریاست کا درجہ بحال ہوجائے تو ، آزاد اور منصفانہ انتخابات کا عمل شروع ہوسکتا ہے ، امید ہے کہ اگلے چند مہینوں میں ایک مستحکم حکومت وجود میں آئے گی۔ جو عوامی کے مسائل ،مشکلات کو سمجھے گی۔جموں و کشمیر کے حالیہ واقعات پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر کرن سنگھ نے کئی معصوم شہریوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مزمت کی۔اور فوج کے بہادر شہید جوانوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے ، جنہوں نے قوم کے دفاع میں اپنی جانیں قربان کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تقریبات ہمارے حفاظتی آلات کو مضبوط بنانے کی ضرورت کو اجاگر کرتی ہیں۔اصغر/ہندوستھان سماچار/سلام