شاہ رخ خان بیٹے آرین خان سے ملنے پہنچے آرتھرروڈجیل

مہاراشٹر،21اکتوبر- ممبئی کروز ڈرگ کیس کے ملزم آرین خان کی ضمانت کی درخواست بدھ کو عدالت سے مسترد ہونے کے بعد بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان جمعرات کی صبح آرین خان سے ملنے کے لیے آرتھر روڈ جیل پہنچے گئے ہیں۔
بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان نے ممبئی کے ساحل سے ایک کروز جہاز سے ممنوعہ ادویات ضبط کرنے کے سلسلے میں بامبے ہائی کورٹ سے ضمانت کی درخواست کی ہے۔ اس سے قبل آرین کی ضمانت کی درخواست یہاں کی ایک خصوصی این ڈی پی ایس عدالت نے مسترد کر دی تھی۔اس کے بعد آرین کے وکلاء نے نچلی عدالت کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے فوری طور پر ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی۔ آرین کے وکلا جمعرات کو جسٹس این ڈبلیو سمبری کے سنگل بینچ کے سامنے اپیل کریں گے۔ شہر کی ایک خصوصی عدالت نے بدھ کی سہ پہر آرین اور دو دیگر کی ضمانت سے انکار کر دیا تھا۔
خصوصی جج وی وی پاٹل نے آرین اور اس کے دو دوستوں ارباز مرچنٹ اور فیشن ماڈل منمون دھمیچا کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔ ا نہیں 3 اکتوبر کو این سی بی نے گرفتار کیا تھا اور اس وقت وہ عدالتی تحویل میں ہے۔
سیشن کورٹ نے بدھ کو بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان اور دو دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔ ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد آریان خان حیران اور پریشان ہیں۔ پروٹوکول کے مطابق آرین خان کو جیل اہلکار نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے سے آگاہ کیا۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ آرین خان یہ سن کر کافی حیران اور پریشان ہیں۔
وہ اپنی بیرک کے ایک کونے میں بیٹھے تھے اور تب سے وہ کسی سے بات نہیں کر ر ہے ہیں۔جیل ذرائع سے موصولہ معلومات کے مطابق آرین خان اپنی ضمانت کی سماعت کے بارے میں بہت مثبت تھے۔ انہیں لگا کہ ان کی ضمانت کی درخواست عدالت قبول کر لے گی ، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ تب سے وہ کافی پریشان ہے۔ آرین خان جیل کے اندر بہت پریشان ہے۔ انہیں جیل کا کھانا بھی پسند نہیں ہے۔ وہ دوسرے تمام قیدیوں کو یہ کہتے ہوئے دیکھے جاتیہے کہ وہ بے قصور ہے اور انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا ہے۔