ملک میں68لاکھ سےزیادہ افرادکوویکسین لگائی گئی

نئی دہلی، 23 اکتوبر – ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 68 لاکھ سے زیادہ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ کووڈ ویکسینیشن 101.30 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 68 لاکھ 48 ہزار 417 افراد کووڈ ویکسین لگائی گئی ۔ آج صبح 7 بجے تک کووڈ ویکسینیشن کی کل تعداد 101 کروڑ 30 لاکھ 28 ہزار 411 تک ہو گئی ہے۔وزارت نے کہا کہ اسی عرصے کے دوران 17،677 مریض کووڈ سے شفایاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3 کروڑ 35 لاکھ 32 ہزار 126 ہو گئی ہے۔ بحالی کی شرح 98.16 فیصد ہے۔اسی دوران جان لیوا وبا کے 16,326 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس وقت ملک میں ایک لاکھ 73 ہزار 728 کووڈ مریضوں کا علاج کیا جارہاہے۔ ہلاک خیز وبا کی شرح 0.51 فیصد ہے۔اعداد و شمار کے مطابق اس دوران کل 13 لاکھ 64 ہزار 681 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ اب تک ہندوستان میں کل 59 کروڑ 84 لاکھ 31 ہزار 162 ٹسٹ کیے ہیں۔