وزیر اعظم نے بھارت میں بنی اشیا کی خریداری عمل میں لانے پر زور دیا

نئی دہلی ، 22 اکتوبر ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر اہل وطن سے بھارت میں تیار کردہ سامان کی خریداری کو عملی جامہ پہنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہر چھوٹی چھوٹی چیز جسے بنانے میں کسی بھارتی کا پسینہ بہا ہو اسے خریدنے پر زور دینا چاہئے۔
جمعہ کو قوم سے اپنے خطاب میں ، وزیر اعظم مودی نے کہا ، “میں آپ سے پھر یہ کہوں گا کہ ہمیں ہر چھوٹی سے چھوٹی چیز جو بھارت میں بنی ہو جسے بنانے میں کسی بھارتی کا پسینہ بہا ہو اسے خریدنے پر زور دینا چاہئے ۔
انہوں نے کہا ، “جس طرح سوچھ بھارت ابھیان ایک عوامی تحریک ہے ، اسی طرح ہندوستانیوں کے ذریعہ بنائیگئی چیزوں کو خریدنا ، ‘لوکل فار ووکل’ ہو نا اسے ہمیں اپنے عمل میں لانا ہی ہوگا۔