ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت پاکمیچ سے پہلے بی سی سی آئی کا بڑا قد م 4 کھلاڑیوں کو وطن واپسی کا حکم

نئی دہلی ،23اکتوبر۔بی سی سی آئی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہائی وولٹیج میچ سے پہلے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے ٹیم انڈیا کے کیمپ میں شامل چار کھلاڑیوں کو ہندوستان واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کرن شرما، شہباز ندیم، کرشنپا گوتم اور وینکٹیش ایئر وہ کھلاڑی ہیں جنہیں وطن واپسی کا حکم دیا گیا ہے۔ یہ کھلاڑی نیٹ باؤلر کے طور پر ٹیم سے منسلک تھے۔ اہم بات یہ ہے کہ بی سی سی آئی نے ٹیم انڈیا کے بلے بازوں کو تیار کرنے کے لیے کل آٹھ نیٹ گیند بازوں کا انتخاب کیا تھا۔ ٹیم انڈیا کے ریلیز ہونے والے کھلاڑی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ سید مشتاق علی میں اپنی طاقت دکھاتے نظر آئیں گے۔عمران ملک، اویش خان، ہرشل پٹیل اور لقمان میری والا کو ٹیم انڈیا کے ساتھ برقرار رکھا گیا ہے اور یہ سبھی ورلڈ کپ کے دوران ٹیم کے ساتھ رہیں گے۔ بی سی سی آئی نے تیز گیند بازوں کو زیادہ اہمیت دی ہے۔ پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے، بی سی سی آئی کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا، ٹورنامنٹ کے آغاز کے بعد، اتنے زیادہ نیٹ سیشن نہیں ہونے والے ہیں۔ اسی لیے قومی سلیکٹرز نے محسوس کیا کہ ان باؤلرز کو سید مشتاق علی ٹورنامنٹ میں کھیلنا چاہیے جس سے انھیں میچ پریکٹس ملے گی۔ ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ سید مشتاق علی ٹرافی 4 نومبر سے شروع ہو رہی ہے۔
آئی پی ایل 2021 میں ہرشل پٹیل نے سب سے زیادہ وکٹیں اپنے نام کیں، جب کہ آویش خان اس فہرست میں نمبر پر ہیں۔ اس کے ہی جموں و کشمیر کے فاسٹ بولر عمران ملک نے صرف تین میچوں میں اپنی رفتار سے سب کو متاثر کیا۔